کراچی:

شہر قائد میں گزشتہ رات کورنگی اور ملیر میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق رات گئے کورنگی کے علاقے باغ کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔

ترجمان پولیس کے مطابق گرفتار تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے گرفتار ملزمان عبد الخالق اور اسد مقابلے کے دوران زخمی ہوئے جنکو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ساتھی رضوان جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔

مزید پڑھیں: کراچی، پولیس کی مہران ٹاؤن میں کامیاب کارروائی، 2 خواتین منشیات فروش گرفتار

ملزمان کے قبضے سے اسلحہ گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔

اسکے ساتھ ڈسٹرک ملیر میں تھانہ اسٹیل ٹاؤن نے گھگر پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے درمیان ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نوید کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے برآمد اسلحہ اور گولیاں تحصیل میں لے لی گئی ہیں۔ گرفتار ملزم کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مبینہ پولیس کے مطابق

پڑھیں:

لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک

لاہور:

چوہنگ کے علاقے میں خاتون سے اجتماعی زیادتی کے دل دہلا دینے والے واقعے کے مرکزی دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے، جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ میں ایک شہری اپنی اہلیہ کے ہمراہ کھیتوں میں چہل قدمی کے لیے نکلا تھا، جہاں 4 ملزمان نے انہیں روک کر خاتون کو خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔ مقدمہ متاثرہ خاتون کے شوہر کی مدعیت میں تھانہ چوہنگ میں درج کیا گیا۔

متاثرہ شہری کے بیان کے مطابق تین ملزمان جن کی عمریں 18 سے 28 سال کے درمیان تھیں نے پہلے خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا، بعد ازاں فون کے ذریعے ایک اور شخص کو بھی بلا لیا گیا۔

واقعے کی سنگینی کے پیش نظر سی سی ڈی (کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ) نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا، جہاں ملزمان نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کر دی۔

جوابی کارروائی میں دو مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد موقع پر ہلاک ہو گئے۔

پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا، تاہم بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت جان بچ گئی۔ جائے وقوعہ سے اسلحہ اور دیگر شواہد تحویل میں لے لیے گئے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دیگر مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے جبکہ چوہنگ اور ملحقہ علاقوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے تاکہ کسی بھی مفرور کو فرار ہونے سے روکا جا سکے۔

واقعے پر وزیراعلیٰ پنجاب اور آئی جی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو ہدایت کی ہے کہ مکمل تحقیقات کے بعد متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

متعلقہ مضامین

  • زمین پھر لرز گئی،لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں 5.5 کی شدت کا زلزلہ
  • کراچی: مختلف علاقوں میں مبینہ پولیس مقابلوں میں زخمی سمیت 5 ڈاکو گرفتار، اسلحہ، موٹرسائیکل برآمد
  • کراچی: فائرنگ کے مختلف واقعات میں چار افراد زخمی
  • لاہور: خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک
  • 4افرادکاشوہر کے سامنے خاتون کے ساتھ نازیبافعل،پولیس مقابلے میں کتنے افرادہلاک ہوگئے ؟
  • لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک
  • کراچی: مبینہ مقابلے میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کوئٹہ میں باپ پر 17 سالہ بیٹی کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
  • جامعہ کراچی کے طلبا کی گاڑی پر فائرنگ کرنے والا ملزم گرفتار
  •   ایف آئی اے کا لاہور میں چھاپہ، پاسپورٹ آفس انچارج  سمیت 3 ملزمان گرفتار