ملک میں گرمی کی شدید لہر، محکمہ موسمیات نے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے ملک میں گرمی کی شدید لہر کودیکھتے ہوئے ہیٹ ویو ایڈوائزری جاری کردی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج اور کل صوبہ سندھ ، جنوبی و وسطی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصوں میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت دادو مو ہنجو داڑو، نوابشاہ اور پڈ عیدن میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ خیرپور، سبی ،لاڑکانہ 46، رحیم یار خان، سکرنڈ، جیکب آباد، مٹھی اور سکھر میں 45 ڈگری ریکارڈ ہوا۔اس کے علاوہ کراچی، ملتان، ڈیرا اسماعیل خان 40، پشاور،مظفر آباد37، اسلام آباد 35،کوئٹہ 32 اور گلگت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ آج رات سے 11 اپریل تک اسلام آباد ،پنجاب، کے پی ، گلیات، گلگت بلتستان اور کشمیر کے بعض علاقوں میں وقفے وقفے سے گردآلود ہواؤں اور بارش کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات
پڑھیں:
موجودہ مون سون سسٹم کراچی کومتاثر نہیں کرے گا: ڈی جی محکمۂ موسمیات
---فائل فوٹوڈی جی محکمۂ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں ایک اور مون سسٹم کراچی اور حیدرآباد کو لپیٹ میں لے سکتا ہے، موجودہ مون سون سسٹم کراچی کو متاثر نہیں کرے گا۔
جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں آئندہ دنوں ہوا کے کم دباؤ کا امکان ہے جو کراچی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔
مہر صاحبزاد خان کے مطابق پنجاب، گلگت بلتستان اور کے پی میں زیادہ شدت کی بارش کا امکان ہے، بارش کاسلسلہ مزید دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت میں بابوسرٹاپ والے علاقے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے، لاہور میں ایئرپورٹ کے علاقے میں صبح سے اب تک 108 ملی میٹربارش ہوئی۔