ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لاہور (نیوز ڈیسک) ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب شہری موبائل فون پر لائسنس ڈاؤن لوڈ کرسکیں گے۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس نے پنجاب بھر میں بغیر لائسنس کے گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف مہم شروع کر دی ہے. اس مہم کا مقصد لوگوں کو ڈرائیونگ لائسنس حاصل کرنے کی ترغیب دینا ہے، جو اہل امیدواروں کو نظریاتی اور عملی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔
اگر لوگ بغیر لائسنس کے موٹر سائیکل، کار یا بھاری گاڑیاں چلاتے ہوئے پائے گئے تو ان کے خلاف چالان یا کسی اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔تمام شہریوں پر لازم ہے کہ وہ اپنے لائسنس اپنے پاس رکھیں اگر انہوں نے یہ لائسنس ٹریفک پولیس پنجاب سے حاصل کیے ہیں، جو صوبے بھر میں اہل افراد کو ڈرائیونگ لائسنس جاری کرنے کی مجاز اتھارٹی ہے۔پنجاب کے تمام شہروں میں مختلف پوائنٹس پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار ڈرائیور سے ڈرائیونگ لائسنس کی تصدیق کے لیے مطالبہ کر سکتے ہیں۔
بعض اوقات شہری اپنا ڈرائیونگ لائسنس رکھنا بھول جاتے ہیں ، ایسی صورت حال کا ایک حل ہے ، پنجاب پولیس نے ایک آن لائن سروس شروع کی ہے جو شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی سافٹ کاپی فراہم کرتی ہے، جو وہ اپنے اسمارٹ فون میں رکھ سکتے ہیں اور جب اہلکار مطالبہ کریں تو دکھا سکتے ہیں۔
عمران خان سےملاقات کیلئے6 وکلاء کی فہرست اڈیالہ جیل کو ارسال
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: ڈرائیونگ لائسنس
پڑھیں:
ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے نہیں: پی پی رہنما
---فائل فوٹوزپیپلز پارٹی رہنماؤں نے کہا ہے کہ ن لیگ والے ضیا الحق کے وارث تو ہو سکتے ہیں لیکن پنجاب کے نہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں چوہدری منظور نے کہا کہ کون سی نہر بند کر کے نئی نہروں میں پانی دیا جائے گا؟
انہوں نے کہا کہ صدر مملکت پارلیمان کے بل اور آرڈیننس کی منظوری دیتے ہیں، صدر کے پاس انتظامی کام کی منظوری دینے کا کوئی اختیار نہیں، کینالز منصوبہ کی منظوری صدر مملکت نےنہیں دی۔
وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے پیپلز پارٹی سندھ میں 16 سال سے اقتدار میں ہے، اپنی کارکردگی پردھیان دے۔
ان کا کہنا ہے حکومت کو ایک سال ہوگیا ہے اب تک مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس نہیں بلایا گیا، پنجاب حکومت کسانوں کے ساتھ ظلم کرنے جارہی ہے۔
چوہدری منظور نے کہا کہ آبی ماہرین کہتے ہیں یہ منصوبہ نا قابل عمل ہے، فلڈ تو 3 ماہ کے لیے ہوتا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب بتائیں کون سی نہر کا پانی بند کرکے چولستان کو دیں گی؟ اس وقت سسٹم میں پانی کی 43 فیصد کمی ہے۔
ندیم افضل چن نے کہا کہ ن لیگ پنجاب کی جعلی وارث ہے، یہ لوگ ضیا الحق کے وارث تو ہوسکتے ہیں پنجاب کے نہیں، ان لوگوں نے پنجاب کی اربوں کی زمین بیچ دی اور خود کو پنجاب کا وارث کہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ خریدار اور بیچنے والے تو ہو سکتے ہیں پنجاب کے وارث نہیں، پنجاب حکومت بنیادی صحت مراکز کی تزئین و آرائش کر کے نجکاری کر رہی ہے، کینال کی وجہ سے صوبوں کو آپس میں نہ لڑائیں، سرمایہ داروں کے لیے عوام کو آپس میں نہ لڑائیں۔
ان کا کہنا ہے کہ ہم حکومت کے اتحادی نہیں سسٹم کے اتحادی ہیں، پنجاب حکومت نے سرکاری اسکولوں کو بیچنا شروع کر دیا ہے، کسانوں کو اربوں روپے کا نقصان ہورہا ہے، کسان کو 1100 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے۔
پی پی رہنما نے کہا کہ ہم تہذیب کا دامن نہیں چھوڑیں گے دیگر سے بھی یہی توقع رکھتے ہیں، اگر کینالز کے معاملے پر وزیراعظم بے بس ہیں تو پھر اقتدار چھوڑ دیں، وزیر اعظم سی سی آئی کا اجلاس بلا کر کینالز کے معاملے کو ٹیک اپ کریں۔