پاکستان اسٹاک ایکسچینج بحالی کی راہ پر، 100انڈیکس میں 1,400 پوائنٹس اضافہ
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
گزشتہ روز ٹریڈنگ کے دوران تقریباً 3,900 پوائنٹس کی کمی کے بعد، پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے منگل کو ٹریڈنگ کے ابتدائی لمحات کے دوران بینچ مارک کے ایس سی 100 انڈیکس میں 1,400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ریکارڈ کیا ہے۔
صبح 9:40 بجے، بینچ مارک انڈیکس 116,355.79 پر تھا، جو 1,446.31 پوائنٹس یعنی 1.26 فیصد اضافے کا اشارہ تھا، آٹوموبائل اسیمبلرز، سیمنٹ، کیمیکل، کمرشل بینکوں، تیل اور گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیوں اور ریفائنری سمیت اہم شعبوں میں خریداری کی رفتار دیکھی گئی۔
حبکو، اے آر ایل، پی ایس او، سوئی ناردرن، ماری پیٹرولیم، او جی ڈی سی، پی پی ایل، ایھ بی ایل، ایم سی بی اور نیشنل بینک سمیت انڈیکس ہیوی اسٹاکس میں ٹریڈنگ سبز رنگ میں ہوئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
100 انڈیکس بحالی پاکستان اسٹاک ایکسچینج.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: 100 انڈیکس بحالی پاکستان اسٹاک ایکسچینج
پڑھیں:
کراچی: لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران قدیم مجسمے دریافت
کراچی کی قدیم لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران وہاں سے پرانے مجسمے دریافت ہوئے ہیں۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ کراچی کے اولڈ سٹی ایریا میں واقعی لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران آثار قدیمہ کی موجودگی کا انکشاف ہوا۔انہوں نے بتایا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران 2 قدیم طرز کے مجسمے برآمد ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ لی مارکیٹ میں سے ملنے والی اشیا کی ماہرینِ آثارِ قدیمہ سے جانچ کرائی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ دریافت ہونے والے مجسموں کی عمر اور تاریخی اہمیت کا تعین ماہرین کریں گے۔مرضی وہاب نے بتایا کہ تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے دریافت ہونے والی اشیا کی مکمل دستاویزات اورریکارڈ مرتب کیا جائے گا۔میئر کراچی کا کہنا تھا کہ لی مارکیٹ کی بحالی کے دوران دریافت ہونے والی اشیا کو محفوظ کرلیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کے ایم سی شہر کے تاریخی ورثے کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور لی مارکیٹ سے ملنے والی اشیا کا سائنسی معائنہ کرایا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تاریخی نوعیت کی دریافت پر لی مارکیٹ میں مزید کھدائی احتیاط سے کی جا رہی ہے۔