وزیرِ داخلہ کا ڈی جی ایف آئی اے کو انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کیخلاف کریک ڈاؤن کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
وزیرِ داخلہ محسن نقوی — فائل فوٹو
وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے ملاقات کی۔
دورانِ ملاقات نو تعینات ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی وقار الدین سید، وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری اور وفاقی سیکریٹری داخلہ محمد خرم آغا بھی موجود تھے۔
اعلامیے کے مطابق وزیر داخلہ نے ڈی جی ایف آئی اے کو غیر قانونی امیگریشن کے خلاف مؤثر حکمت عملی تیار کرنے اور ڈی جی این سی سی آئی اے کو سائبر کرائمز کی روک تھام کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایات کی ہیں۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہت جلد ایف آئی اے میں تبدیلی نظر آئے گی۔
محسن نقوی نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ روکنے کے لیے چاروں صوبوں میں بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث مافیا سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔
اُنہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ میں ملوث لوگ معصوم لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ سائبر سیکیورٹی ایک نیا چیلنج ہے، اس لیے این سی سی آئی اے کی استعداد کار بڑھائی جائے گی اور افسروں کو تربیت کے لیے بیرون ملک بجھوایا جائے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: داخلہ محسن نقوی انسانی اسمگلنگ ا ئی اے
پڑھیں:
وزیراعظم نے اسلام آبا میں قبضہ مافیا کیخلاف تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی
وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں زمینوں کی جعلی ٹرانسفر اور قبضہ کرنے والے مافیا کیخلاف مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی۔ 7 رکنی جے آئی ٹی کی سربراہی ڈپٹی کمشنراسلام آباد کریں گے۔
آئی ایس آئی، آئی بی، ایف آئی اے اور وفاقی پولیس کا ایک ایک افسر جے آئی ٹی کارکن ہوگا۔ پاک بحریہ کا ایک نمائندہ اور ایک فرانزک ماہر بھی ٹیم میں شامل کیا جائےگا۔
مشترکہ تحقیقاتی ٹیم زمینوں مبینہ طورجعلی ٹرانسفرزکےمعاملےکی تحقیقات کرکے ملوث عناصر کا تعین کرےگی۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی 7 روز میں اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ اسلام آباد میں زمینوں کی جعلی کاغذات پرٹرانسفرکے معاملے پر وزیراعظم کو خط لکھا گیا ت