Jang News:
2025-07-26@00:19:26 GMT

عمران خان سے میری ملاقات 3 ماہ پہلے ہوئی تھی: عمر ایوب

اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT

عمران خان سے میری ملاقات 3 ماہ پہلے ہوئی تھی: عمر ایوب

— فائل فوٹو

رہنما پی ٹی آئی عمر ایو ب نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی عمران خان اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی، بشریٰ  بی بی، شاہ محمود قریشی سمیت تمام رہنما سیاسی قیدی ہیں، قیادت پر اور ورکرز  پر جو مقدمات بن رہے ہیں ان سے پی ٹی آئی مزید مضبوط ہو رہی ہے۔

ہمارے ساتھ دوغلے پن کا مظاہرہ کیا جا رہا ہے، عمر ایوب

پی ٹی آئی کے رہنما عمر ایوب نے کہا ہے کہ وفاق نے ہمارے خلاف بے شمار مقدمات درج کیے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہاں تو عدالتی احکامات نہیں مانے جا رہے۔

پی ٹی آئی لیڈر نے بتایا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے میری ملاقات 3 ماہ پہلے ہوئی تھی۔

حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا ہے کہ نون لیگ کی غلط پالیسیوں اور حکمتِ عملی کی وجہ سے بجلی مہنگی ہوئی جبکہ بجلی کی قیمتوں میں یہ ریلیف عارضی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا ہے کہ پی ٹی ا ئی عمر ایوب

پڑھیں:

بانی نے کہا سلیمان، قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلئے آواز اٹھانا انکا حق ہے، علیمہ خان

فائل فوٹو۔

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، صرف دو وکلا کو جیل کےاندر جانے کی اجازت دی گئی۔ 

بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے بتایا کہ بانی نے کہا سلیمان اور قاسم میری اولاد ہیں، باپ کےلیے آواز اٹھائیں تو ان کا حق ہے۔

 راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم ساڑھے چار گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔

علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے انھیں 22 گھنٹے تک سیل میں رکھا جا رہا ہے، ان کا اخبار، کتابیں اور ٹی وی بند کر دیے گئے ہیں۔ 

علیمہ خان کے مطابق بانی نے اپنے وکیل کو بتایا کہ انھیں آج ایک کتاب فراہم کی گئی ہے، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔

انھوں نے کہا کہ بانی نے علی امین، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی۔ 

متعلقہ مضامین

  • انسداد دہشتگردی عدالت؛ پی ٹی آئی رہنما کے وارنٹ گرفتاری جاری ہونے کے بعد منسوخ
  • سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ: 9 مئی مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی قانونی کوششیں تیز
  • ملک میں ایک شخص کی مرضی چل رہی ہے( عمران خان)
  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق، دنیا کو بتائیں والد کو کرپشن پر سزا ہوئی: عطا تارڑ
  • قاسم اور سلیمان میری اولادیں ہیں اور باپ کی رہائی کیلیے آواز اٹھانا اُن کا حق ہے، عمران خان
  • بانی نے کہا سلیمان، قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلئے آواز اٹھانا انکا حق ہے، علیمہ خان
  • مہم چلانا بانی کے بیٹوں کا حق ہے، لوگوں کو بتائیں عمران خان کو کرپشن کیس میں سزا ہوئی، عطا تارڑ
  • سابق گورنر پنجاب اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں اظہر انتقال کر گئے، اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان کا اظہار افسوس
  • ڈاکو ڈفرالائنس ہوچکا،تحریک پر فوکس کریں(عمران خان)
  • 5 اگست کو مینار پاکستان جلسہ، اب مذاکرات نہیں تحریک چلے گی: بیرسٹر گوہر