بھارتی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز و سابق کپتان ویرات کوہلی نے ٹی20 کرکٹ میں 13 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، اسٹار بلے باز کھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی کرکٹر بھی بن گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے دنیا کا سب سے بہترین بؤلر کسے قرار دیا؟

ویرات کوہلی نے گزشتہ روز آئی پی ایل 2025 میں ممبئی کے وانکھیڑے اسٹیڈیم میں رائل چیلنجرز بنگلور اور ممبئی انڈینز کے درمیان میچ کے دوران یہ کارنامہ انجام دیا،ویرات کوہلی ممبئی انڈینز کے خلاف میچ کے دوران اچھی فارم میں نظر آئے، انہوں نے صرف 29 گیندوں میں شاندار نصف سنچری بنائی اور تیز ترین 13 ہزار رنز مکمل کرنے والے کھلاڑیوں کی فہرست میں اپنا نام لکھوایا۔

عالمی سطح پر ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز کرس گیل نے اس فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ 381 اننگز کھیل کر سرانجام دیا، کرس گیل نے 381 اننگز میں 14ہزار 562 رنز بنا رکھے ہیں، جبکہ ویرات نے 386 اننگز میں یہ کارنامہ انجام دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ویرات کوہلی نے کن شرائط پر ٹی 20 انٹرنیشنل میں واپسی کا اعلان کیا ہے؟

دوسری جانب انگلینڈ کے بلے باز الیکس ہیلس نے 474 اننگز کھیل کر 13ہزار 610، پاکستان کے شعیب ملک نے 487 اننگز میں 13 ہزار 557 اور ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ نے 594 اننگز میں 13 ہزار 537 رنز بنا رکھے ہیں، جبکہ ویرات کوہلی نے 386 اننگز میں 13 ہزار ایک رنز بنائے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news الیکس ہیلس بھارت ٹی 20 شعیب ملک عالمی ریکارڈ کرس گیل کرکٹ کیرون پولارڈ ویرات کوہلی.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بھارت ٹی 20 شعیب ملک عالمی ریکارڈ کرس گیل کرکٹ ویرات کوہلی ویرات کوہلی نے بلے باز

پڑھیں:

ہر پکار پر دریائے سوات میں سب سے پہلے کود پڑنے والا بیمثال ہیرو

یقین، جذبے اور حوصلے کا دوسرا نام محمد ہلال ہے جو نہ کسی وردی کا محتاج ہے اور نہ کسی حکم کا۔ ہر پکار پر دریائے سوات سب سے پہلے پہنچنے والا یہ بیمثال ہیرو اب تک اس میں ڈوبنے والے 400 سے زائد افراد کی لاشیں نکال کر انسانیت کا قرض ادا کر چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: ریسکیو ٹیم کی صفائی میں انکوائری کمیٹی کو کیا بتایا گیا؟

اپنے بنائے گئے ’ٹیوب ریسکیو سیٹ اپ‘ کے ذریعے محمد ہلال وہ کام کر جاتا ہے جو اکثر سرکاری وسائل سے لیس افراد بھی نہ کر پائیں۔ تفصیل جانیے اس ویڈیو رپورٹ میں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

دریائے سوات رضاکار وقار احمد وقار احمد

متعلقہ مضامین

  • محمد سیراج کا انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میں نیا ریکارڈ
  • ویب سیریز ’اسکوئڈ گیم 3‘ نے ریلیز کے تین دن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  • دنیا کی سب سے تنگ کار کا ریکارڈ: اطالوی مکینک کا انوکھا کارنامہ
  • انگلش بیٹر جیمی اسمتھ نے کامران اکمل کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا
  • ’اسکوئڈ گیم 3‘ نے ریلیز کے تین دن میں نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا
  • برمنگھم: شبمن گل کی ڈبل سنچری، کئی ریکارڈز پاش پاش
  • شبھمن گل کا عظیم کارنامہ: ورات، سچن، گواسکر اور دیگر کے ریکارڈز توڑ دیے
  • ہر پکار پر دریائے سوات میں سب سے پہلے کود پڑنے والا بیمثال ہیرو
  • پاکستان کے لئےپہلاانٹرنیشنل گولڈ میڈل لانے والے کھلاڑی رخصت ہو گئے
  • ایشین جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ؛ 5 پاکستانی کھلاڑی سیمی فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب