ایاز صادق اور اختر مینگل بلوچستان کے سیاسی حقیقت سے آگاہ ہیں، صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
صوبائی مشیر نسیم الرحمٰن نے اسپیکر ایاز صادق کے سردار اختر مینگل سے رابطے کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں شخصیات پاکستان کی سیاسی تاریخ اور اہمیت کے لحاظ سے نمایاں شخصیات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمٰن نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی بلوچستان کے حالیہ مسائل پر بی این پی سربراہ سردار اختر مینگل سے ٹیلی فونک بات چیت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں سیاسی رہنماء پاکستان کی سیاسی تاریخ اور اہمیت کے لحاظ سے نمایاں شخصیات ہیں۔ سردار ایاز صادق اور سردار اختر مینگل نہ صرف پاکستان، بلکہ خاص طور پر بلوچستان کی سیاسی حقیقت سے بخوبی آگاہ ہیں اور موجودہ حالات میں ہمیں ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ رابطے کا مقصد بلوچستان کے مسائل کا حل اور قومی مفاہمت کی جانب ایک اہم قدم اٹھانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے اقدامات سے پاکستان کے سیاسی استحکام میں اضافہ اور بلوچستان کی ترقی و مفاہمت کے لئے نئے دروازے کھلیں گے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بلوچستان کے اختر مینگل ایاز صادق
پڑھیں:
سپریم کورٹ بار کا بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا مطالبہ
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دینے کا مطالبہ کردیا۔
ایک بیان میں سپریم کورٹ بار نے کہا ہے کہ بھارتی سفارتکاروں کو ناپسندیدہ شخصیات قرار دے کر 48 گھنٹے میں ملک چھوڑنے کا حکم دیا جائے۔
صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن میاں رؤف عطا نے کہا کہ پہلگام واقعے کے باعث سفارتی کشیدگی سے آگاہ ہیں، قومی وقار کے تحفظ کےلیے سخت اور مؤثر جواب ناگزیر ہے۔
انکا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ پلوامہ کی طرح کا فالس فلیگ آپریشن ہے، پاکستان پر بھارتی الزمات مضحکہ خیز، جھوٹ کا پلندہ اور بےبنیاد ہیں۔
صدر سپریم کورٹ بار نے کہا کہ پہلگام واقعہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی بربریت چھپانے کی ناکام کوشش ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں جنگی جرائم سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔
سپریم کورٹ بار کے صدر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی سرپرستی میں مقبوضہ کشمیر میں بنیادی حقوق پامال کیے جارہے ہیں۔ کلبھوشن جادیو بھارت کی ریاستی دہشت گردی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کی علاقائی سلامتی کی ضامن پاکستان کی افواج پر فخر ہے۔