منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025: معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے پاکستان نیا تجارتی و معاشی مرکز قرار
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں غیرملکی مندوبین نے گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ اور پاکستان کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قرار دیا گیا۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تقریب جناح کنونشن سینٹر اسلام آباد میں منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی وزیراعظم شہباز شریف تھے۔
یہ بھی پڑھیں مایوسی کی گنجائش نہیں، پاکستان عالمی معدنی معیشت میں رہنما کے طور پر ابھرنے کے لیے تیار ہے، آرمی چیف
تقریب میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بطور گیسٹ آف آنر شرکت کی، جبکہ وفاقی وزرا اور وزرائے اعلیٰ بھی شریک تھے۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف نے خطاب کرتے ہوئے غیرملکی سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کی دعوت دی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں شرکت پر تمام ملکی اور غیر ملکی مندوبین کا خیر مقدم کیا۔
وزیراعظم نے امریکا، چین اور یورپ سمیت تمام ممالک کے اہم سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے دعوت بھی دی۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقاد پاکستان میں معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
اجلاس میں امریکا، چین، سعودی عرب، روس اور دیگر ممالک کے مندوبین نے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کی تقریب کے موقع پر معدنیات کے حوالے سے نمائش کا بھی انعقاد کیا گیا، اور نمائش میں مختلف اعلیٰ اقسام کی معدنیات کے نمونے رکھے گئے تھے۔ غیر ملکی سر مایہ کاروں اور مندوبین نے نمائش میں رکھی معدنیات کو بھرپور سراہا۔
فورم سے صدر اور سی ای او بیرک گولڈ مارک بریسٹو نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان معدنی وسائل کے باعث منفرد حیثیت رکھتا ہے، معدنیات کا حصول صنعت کے لیے بہت ضروری ہے۔
انہوں نے کہاکہ مستقبل میں معدنی وسائل ہی ترقی کا ذریعہ ہیں، معدنی وسائل کے ذخائر کسی بھی ملک کی پائیدار ترقی کے لیے اہم کرادار ادا کرتے ہیں۔
پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے موقع پر پاکستان کے مختلف اداروں اور غیر ملکی کمپنیوں کے درمیان ایم او یوز کا تبادلہ بھی ہوا۔ معدنی وسائل کی تلاش اور جیو سائنٹفک ریسرچ کے لیے پاکستان اور چائنہ جیولوجیکل سروے کے درمیان معاہدہ طے پایا۔
یہ بھی پڑھیں ریکوڈک پاکستان کی معاشی ترقی میں کلیدی کردار ادا کرےگا، سی ای او بیرک گولڈ مارک برسٹو
پاکستان کو معدنی وسائل میں سرمایہ کاری کے لیے خطے کا نیا تجارتی اور معاشی مرکز قرار دیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آرمی چیف پاکستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم جنرل عاصم منیر غیرملکی سرمایہ کار نیا معاشی مرکز وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا رمی چیف پاکستان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم غیرملکی سرمایہ کار نیا معاشی مرکز وزیراعظم شہباز شریف وی نیوز پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم میں سرمایہ کاری کے لیے وزیراعظم شہباز شریف
پڑھیں:
گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے: نواز شریف
مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف —فائل فوٹومسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان سی پیک کا مرکز ہے، کسی پارٹی نے یہاں کسی منصوبے کی اینٹ بھی نہیں لگائی، جس جی بی کو میں سینے سے لگا کر رکھتا تھا۔
گلگت میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ایئر پورٹ کے باہر اس کی سڑکوں کا حلیہ دیکھا تو افسوس ہوا، جو منصوبے ہم نے شروع کیے تھے وہ مکمل کیوں نہیں ہوئے؟ آخر وہ پیسہ کہاں لگایا گیا؟
نواز شریف کا کہنا ہے کہ جو سڑک میں نے شروع کی اسے خنجراب تک پہنچنا چاہیے تھا، ووٹ ملتا ہے یا نہیں، اللّٰہ جانتا ہے، ہم آپ کو ان چیزوں سے محروم نہیں کر سکتے۔
اجلاس میں وزیر اعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور حمزہ شہباز سمیت پارٹی کے پارلیمانی رہنماؤں نے شرکت کی۔
انہوں نے کہا کہ آپ ووٹ دیں گے یا نہیں دیں گے، میں تب بھی آپ کے لیے بات کروں گا، شہباز شریف اور مریم نواز دونوں کو کہوں گا کہ یہاں آئیں، ایئر پورٹ کو بڑا کر کے یہاں بوئنگ طیارے آنے چاہیے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے کہوں گا کہ ایئر پورٹ کو بڑا کریں گے، میں ہر دوسرے تیسرے مہینے یہاں آتا جاتا رہوں گا اور منصوبوں کی نگرانی کروں گا۔
اس سے قبل نواز شریف بذریعہ طیارہ گلگت پہنچے تھے، وفاقی وزیر امیر مقام، سابق وزیرِ اعلیٰ حافظ حفیظ الرحمٰن نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا۔
وفاقی وزراء خواجہ آصف، احسن اقبال، رانا ثناء اللّٰہ، سینیٹر پرویز رشید، پنجاب کی وزیر مریم اورنگزیب، سینیٹر انوشہ رحمٰن، کاظم پیرزادہ نواز شریف کے ہمراہ گلگت پہنچے ہیں۔
ترجمان مسلم لیگ ن شمس میر کے مطابق نواز شریف گلگت بلتستان میں ن لیگ کے امیدواروں، صوبائی، ڈویژنل اور ضلعی عہدیداران سے ملاقاتیں اور خطاب کریں گے۔
واضح رہے کہ گلگت بلتستان اسمبلی کی 24 نشستوں پر الیکشن 7 جون کو ہو گا۔