ایف بی آر کا چینی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ متعارف
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد:
فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے چینی پر سیلز ٹیکس وصولی کا نیا طریقہ کار متعارف کروا دیا اور باقاعدہ عمل درآمد کے لیے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ چینی کی قیمت ہر 15 دن بعد چیک کرکے مقرر ہوا کرے گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان شماریات بیورو کی رپورٹ میں درج قیمت سے 16 روپے فی کلو گرام کم کرکے سیلز ٹیکس وصولی کے لیے چینی کی قیمت متعین ہوا کرے گی۔
ایف بی آر نے بتایا کہ پاکستان بیورو آف شماریات کی ویب سائٹ پر شائع چینی کی قیمت میں سے 16 روپے فی کلو گرام کی کمی کرکے ایکس مل قیمت مقرر کی جائے گی اور اسی کے مطابق سیلز ٹیکس وصولی ہوا کرے گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: سیلز ٹیکس وصولی ایف بی آر
پڑھیں:
خیبرپختونخوا سول سرونٹ پروموشن پالیسی 2009 میں ترمیم کردی گئی۔
خیبرپختونخوا سول سرونٹ پروموشن پالیسی 2009 میں ترمیم کردی گئی۔محکمہ اسٹیبلشمنٹ نے سول سرونٹ پروموشن پالیسی میں ترمیم کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، سول سرونٹ پروموشن پالیسی کے سیریل نمبر4 کی شق ڈی میں ترمیم کی گئی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ترمیم وفاقی وصوبائی حکومت، خودمختارو نیم خودمختاراداروں میں ڈیپوٹیشن پر ملازمین سے متعلق ہے۔ ڈیپوٹیشن پر کام کرنے والے ملازمین کو ترقی کیلئے زیرغور لایا جائے گا۔ڈیپوٹیشن پر ترقی کی صورت میں ملازمین کو اپنے اصل ڈیپارٹمنٹ میں واپس جانا ہوگا، ڈیپوٹیشن سرکاری ملازمین کی اعلیٰ عہدوں پر سنیارٹی برقرار رہے گی۔