ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے یو پی کے مرکزی نائب صدر کا کہنا تھا کہ ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی عملی مدد کے لئے کردار ادا کریں یہ وقت اسرائیل کے خلاف علم جہاد بلند کرنے کا ہے، پاک فوج کو غزہ بھیجا جائے، او آئی سی اور عرب لیگ مسلم نمائندگی کا حق کھوچکی ہے۔  اسلام ٹائمز۔ جمعیت علمائے پاکستان نورانی کے مرکزی نائب صدر مولانا عاشق علی قادری نے سابق صدر جے یو پی ملتان علامہ عرفان قادری، وزیر احمد نورانی، محمد عابد حسین کے ہمراہ فلسطین میں اسرائیلی بربریت کے خلاف پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم حکمران زبانی جمع سے ہٹ کر فلسطین کی عملی مدد کے لئے میدان لگائیں، آج غزہ کے مسلمان امت کو مدد کے لئے بلارہے ہیں افسوس کہ مسلم حکمران بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں اور تماشہ دیکھ رہے ہیں، 56 اسلامی ممالک کی فوج کو اب غزہ میں اپنے ہتھیاروں سمیت اترنا چاہیے، اسرائیل کی مذمت نہیں مرمت کی ضرورت ہے، جے یو پی اسرائیلی جارحیت کے خلاف ملک گیر احتجاجی تحریک چلانے سے گریز نہیں کرے گی۔ عاشق علی قادری نے مزید کہا اسرائیل نے عید کے دن بھی غزہ کے لوگوں پر حملہ کیا، ایسی درندگی اور ظلم کی مثال نہیں ملتی، غزہ میں نسل کشی پر انسانی حقوق کی عالمی تنظیمیں اقوام متحدہ کا کردار مجرمانہ ہے، حقوق انسانیت کی بات کرنے والی تنظیمات کو فلسطینی مسلمانوں کا خون کیو نظر نہیں آرہا، وقت آگیا ہے مسلم جنگی طیاروں کو حرکت میں لایا جائے۔

رہنمائوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ غزہ کی عملی مدد کے لئے کردار ادا کریں، یہ وقت اسرائیل کے خلاف علم جہاد بلند کرنے کا ہے، پاک فوج کو غزہ بھیجا جائے، او آئی سی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا او آئی سی اور عرب لیگ مسلم نمائندگی کا حق کھوچکی ہے، اس وقت ان کا کردار صف اول میں فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کا تھا ہم ایک بار پھر مسلم حکومتوں سے کہتے ہیں اسرائیل کے خلاف اپنے جنگی سامان کو حرکت میں لائیں ورنہ تاریخ تمہیں کبھی معاف نہیں کرے گی۔ عاشق علی قادری، علامہ عرفان قادری نے بھارت میں مسلم وقف جائیدادیں ہڑپ کرنے کے بل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سیکولر ملک نہیں مذہبی جنونی ہے، جہاں اقلیتیں محفوظ نہیں ہیں، مسلمانوں کی متروکہ جائیدادیں ہڑپنے کا متنازعہ بل بھارتی حکومت کی مسلم دشمنی ہے، مودی سرکار مسلمانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے، اقوام متحدہ یہاں بھی خاموش ہے۔
 

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مدد کے لئے کرتے ہوئے جے یو پی کے خلاف فوج کو

پڑھیں:

گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ، پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 ستمبر ۔2025 ) پاکستان سمیت 16 ممالک نے غزہ کے محصور عوام کے لئے امداد لے جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کی سلامتی پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اس قافلے کے خلاف کسی بھی غیر قانونی یا پرتشدد اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا پاکستان، بنگلہ دیش، برازیل، کولمبیا، انڈونیشیا، آئرلینڈ، لیبیا، ملائشیا، مالدیپ، میکسیکو، عمان، قطر، سلووینیا، جنوبی افریقہ، اسپین اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے مشترکہ بیان جاری کیا ہے.

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ فلوٹیلا کا مقصد غزہ کے عوام تک انسانی امداد پہنچانا ہے اور اس مشن کے خلاف کوئی بھی رکاوٹ یا خلاف ورزی انسانی حقوق اور عالمی قوانین کے منافی ہوگی وزرائے خارجہ نے واضح کیا کہ فلوٹیلا شرکا کے خلاف کسی بھی غیر قانونی کارروائی پر احتساب ہوگا. اعلامیے میں مزید کہا گیا کہ غزہ میں فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور بین الاقوامی قوانین کا احترام سب کا مشترکہ مقصد ہے وزرائے خارجہ نے خبردار کیا کہ بین الاقوامی پانیوں میں جہازوں پر حملہ یا غیر قانونی حراست احتساب کے زمرے میں آئے گی.                                                                                                                                                                                                 

متعلقہ مضامین

  • مسلم حکمران زبانی بیانات کے بجائے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات اور فوجی کارروائی کریں ، منعم ظفر خان
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ، پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
  • گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
  • مسلم ممالک کو نیٹو طرز کا اتحاد بنانا چاہیے، خواجہ آصف نے تجویز دیدی
  • ’گلوبل صمود فلوٹیلا‘ کے خلاف کسی پرتشدد اقدام سے گریز کیا جائے، پاکستان سمیت 16 مسلم ممالک کا انتباہ
  • عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی
  • دوحہ، سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کی ملاقات
  • جنگی جرائم پر اسرائیل کو کوئی رعایت نہں دی جائے؛ قطراجلاس میں مسلم ممالک کا مطالبہ
  • عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویز
  • قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، دوحہ اجلاس میں تجویز