عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے چار راہنمائوں کو حراست میں لے گیا
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
راولپنڈی( نیوزڈیسک)عالیہ حمزہ، شفقت اعوان کو اڈیالہ جیل کے باہر سےحراست میں لیاگیا۔ گورکھپور ناکے کے قریب سے4 پی ٹی آئی کارکنا ن کو تحویل میں لیاگیا۔پی ٹی آئی رہنما، کارکنان اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کیلئے جمع ہوئے تھے۔
مزیدپڑھیں:’ماں بننے والی ہوں!‘ شادی سے پہلے جب نینا گپتا نے سنائی خوشخبری تو کرکٹر نے دیا ایسا جواب، سکتے میں رہ گئی تھیں اداکارہ
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
راولپنڈی؛ گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والا لیڈی گینگ گرفتار
راولپنڈی:تھانہ صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گھریلو ملازمہ کے روپ میں چوری کی وارداتیں کرنے والے دو رکنی لیڈی گینگ کو گرفتار کر لیا۔
لیڈی گینگ نے گھریلو ملازمہ کے طور پر ملازمت حاصل کی اور چند روز میں ہی چوری کی واردات کی۔
گینگ سے مسروقہ طلائی زیورات کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی گئی۔ واقعے کا مقدمہ 5 ماہ قبل تھانہ صدر بیرونی میں درج کیا گیا تھا۔
زیر حراست اشتہاری خواتین واردات کے بعد روپوش ہوگئی تھیں، جنھیں صدر بیرونی پولیس نے ہیومن و ٹیکنیکل ذرائع بروئے کار لاتے ہوئے گرفتار کیا۔
ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کا کہنا تھا کہ زیر حراست خواتین کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔