غیر معیاری جعلی کولڈ ڈرنکس کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2025ء)غیر معیاری جعلی کولڈ ڈرنکس کا مکروہ دھندہ کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے گزشتہ ماہ مارچ میں 1ہزار 836 بیورجز یونٹس، جوس پلانٹس، واٹر پلانٹس کی چیکنگ کرتے ہوئی259 کو 49لاکھ 59 ہزار سے زائد کے جرمانے عائد اور38 یونٹس کی پروڈکشن بند کردی جبکہ جعلسازی کا مکروہ دھندہ کرنے پر 17یونٹس کیخلاف مقدمات درج کروائے گ?ے۔
جاری تفصیلات کے مطابق 22ہزار لٹر سے زائد جعلی کولڈ ڈرنکس، 434 لٹر ناقص پانی، 51لٹر پلپ، 80کلو کیمیکل، 429 کلو ایکسپائر اشیا تلف کی گئی۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے بتایا کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی ریگولیشنز 2017کے مطابق سکولوں میں کاربونیٹڈ ڈرنکس پر مکمل پابندی عائدہے، سکول کینٹینز،کیفے میں، فیزی اور کاربونیٹڈ ڈرنکس کی فروخت پر مکمل پابندی عائد ہے، پنجاب فوڈاتھارٹی سکول کینٹینوں پر فروخت ہونے والی اشیا کو سرخ،پیلی اور سبز تین کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا ہے، سرخ رنگ کیٹیگری میں کاربونیٹڈ ڈرنکس، چھالیہ، تمباکو کی پروڈکٹس پر مکمل پابندی عائد ہے، سکول کینٹین پر فروخت ہونے والی اشیا کا پنجاب فوڈ اتھارٹی سے منظور ہونا لازم ہے، قوانین کی خلاف ورزی پر لائسنس منسوخ کر کے کیفے،کینٹین کو بند کر دیا جاتا ہے، زیر تعلیم بچوں کی اچھی صحت اور بہتر نشوونما کے لیے سکول نیوٹریشن پروگرام جاری ہے، سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت بچوں کو ہفتے میں 6دن دودھ،بریڈ اور خشک میواجات دیے جا رہے ہیں۔(جاری ہے)
عاصم جاوید نے مزید کہا کہ لنچ باکس ملازمین کی 3دن کی تنخواہ اور معروف فوڈ کمپنیوں کے رضاکارانہ اشتراک سے فراہم کیا جارہا ہے، طلبا و طالبات کو ملنے والی اشیا خورونوش کے معیار میں کمی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، آنے والی نسل کی اچھی صحت اور نشوونما کے لیے آغاز سے بچوں کو ہیلدی کھانے کی ٹریننگ دی جا رہی ہے، بچوں کے ساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کو بھی غذائیت سے بھرپور خوراک کے چنا کی ٹریننگ دی جا رہی ہے، والدین کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو گھر کی بنی اشیا خورونوش کھانے کی عادت ڈالیں، بازار کی بنی اشیا میں استعمال ہونے اجزا کا استعمال بچوں بڑوں کی گٹ ہیلتھ،معدے اور پیٹ کو متاثر کرتا ہے، ہیلدی فوڈ چوائسس،بچوں کے لیے ہیلدی لنچ باکس آپشنز کے حوالے سے جاننے کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی فیس بک پیچ سے راہنمائی حاصل کریں، ماہر غذائیت، نیوٹریشنسٹ کی ٹیم فیس بک پر بچوں بڑوں اور مختلف بیماریوں میں اچھی خوراک کے چنا کی آگاہی فراہم کر رہی ہوتی ہیں، شکایت کی صورت میں طلبا ہیلپ لائن 1223پر اطلاع دیں۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے لیے
پڑھیں:
جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کا پھیلاؤ، 4 مریض اسپتال داخل، الرٹ جاری
جنوبی پنجاب میں منکی پاکس کے نئے کیسز سامنے آنے کے بعد صوبائی محکمہ صحت کی تشویش میں اچانک اضافہ ہو گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ملتان کے ’نشتر اسپتال‘ میں اب تک منکی پاکس کے 4 مریضوں کی باقاعدہ تصدیق ہو چکی ہے، جبکہ وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اسپتال اور گردونواح میں الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
آئسولیشن وارڈ میں مریضوں کی تعداد اور آبائی علاقےنشتر اسپتال انتظامیہ کے مطابق حال ہی میں ایک اور مشتبہ مریض کو وائرس کی علامات ظاہر ہونے پر فوری طور پر خصوصی آئسولیشن وارڈ میں داخل کر لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سندھ میں منکی پاکس کے کیسز میں اضافہ، 9 اموات کی تصدیق
اس نئے کیس کے بعد وارڈ میں زیرِ علاج اور کڑی نگرانی میں رکھے گئے مریضوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی ہے۔ اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ جن مریضوں میں ’منکی پاکس‘ کی تصدیق ہوئی ہے ان کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع بالخصوص ملتان، مظفرگڑھ اور وہاڑی سے ہے۔
اسپتال انتظامیہ کے اقدامات اور ٹیسٹنگاسپتال کے وبائی امراض کے ماہرین اور انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منکی پاکس کے تصدیق شدہ مریضوں کے علاج اور دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ ان کی جلد صحت یابی ممکن ہو سکے۔
دوسری جانب، نئے آنے والے مشتبہ مریض کے خون اور زخموں کے نمونے (سیمپلز) حتمی جانچ اور تصدیق کے لیے لیبارٹری بھجوا دیے گئے ہیں، جن کی رپورٹ اگلے چند روز میں موصول ہونے کا امکان ہے۔
محکمہ صحت کی نگرانی اور احتیاطی تدابیر کی اپیلمحکمہ صحت کے اعلیٰ حکام نے عوام الناس کو وبائی مرض سے بچنے کے لیے فوری طور پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی سخت ہدایت کی ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی میں منکی پاکس: بیوی کے بعد شوہر بھی لپیٹ میں آگیا
ترجمان محکمہ صحت کے مطابق خطے میں صورتحال کی مسلسل اور سخت نگرانی کی جا رہی ہے اور اس موذی بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ضلعی سطح پر تمام ضروری اور حفاظتی اقدامات ہنگامی بنیادوں پر جاری ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
احتیاطی تدابیر اسپتال اقدامات ٹیسٹنگ جنوبی پنجاب خون زخموں لیبارٹری محکمہ صحت منکی پاکس نگرانی۔ نمونے