اڈیالہ جیل سے بڑا فیصلہ ؛ بانی نے پنجاب کی کمان اہم سیاسی لیڈر کو سونپ دی
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
ویب ڈیسک : اڈیالہ جیل میں وکلا اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقات میں بانی پی ٹی آئی نے پنجاب سے متعلق اہم ہدایات دے دیں۔
ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے پنجاب کے صدر سمیت تمام عہدیداروں کے تمام اختیارات ختم کردیے، عالیہ حمزہ کو پنجاب میں سیاہ و سفید کا مالک اور مکمل با اختیار بنا دیا گیا،بانی پی ٹی آئی نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دے دیا ہے،عالیہ حمزہ کو ہر قسم کے سیاسی اور تنظیمی فیصلوں کا بھی اختیار دے دیا گیا، عالیہ حمزہ کو کسی بھی عہدیدار کو معطل یا ذمہ داری دینے کا اختیار بھی دیا گیا ہے۔عالیہ حمزہ کی ذمہ داریوں سے متعلق چیئرمین پی ٹی آئی کو نوٹیفکیشن جاری کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔
سریے اور سیمنٹ کی تازہ ترین قیمتیں سامنے آگئیں
ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے خالد خورشید کی جانب سے احسان طور کی تعیناتی کی حمایت کی، بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ خالد خور شید پر اعتماد ہے انہوں نے سوچ سمجھ کر تعیناتی کی ہوگی۔بانی پی ٹی آئی سے آج چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور بیرسٹر علی ظفر سمیت دیگر وکلا نے ملاقات کی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: عالیہ حمزہ کو بانی پی ٹی ٹی آئی نے پی ٹی آئی
پڑھیں:
بانی نے کہا سلیمان، قاسم میری اولاد ہیں، باپ کیلئے آواز اٹھانا انکا حق ہے، علیمہ خان
فائل فوٹو۔بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا کہ آج توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اڈیالہ جیل میں تھی، صرف دو وکلا کو جیل کےاندر جانے کی اجازت دی گئی۔
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے بتایا کہ بانی نے کہا سلیمان اور قاسم میری اولاد ہیں، باپ کےلیے آواز اٹھائیں تو ان کا حق ہے۔
راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ہم ساڑھے چار گھنٹے تک اڈیالہ جیل کے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ بانی نے کہا ہے انھیں 22 گھنٹے تک سیل میں رکھا جا رہا ہے، ان کا اخبار، کتابیں اور ٹی وی بند کر دیے گئے ہیں۔
علیمہ خان کے مطابق بانی نے اپنے وکیل کو بتایا کہ انھیں آج ایک کتاب فراہم کی گئی ہے، ان کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جا رہا ہے۔
انھوں نے کہا کہ بانی نے علی امین، بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو بھرپور تحریک چلانے کی ہدایت کی۔