لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 اپریل2025ء) فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ عمران خان اب اکیلے رہ گئے، ان کیخلاف اپنی ہی جماعت کے سازشی سامنے آگئے، پی ٹی آئی میں سب کو مال ،آزادی، سیاست سمیت سب مل رہا ہے، نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ ‏میں بیرون ملک موجود ہوں، پی ٹی آئی کی بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی ہے کیونکہ سپورٹروں کو معلوم ہوگیا ہے کہ سب نے فنڈنگ کے نام پر اپنی دکانیں کھولی ہوئی ہیں۔

فیصل واوڈا نے کہا کہ میں نے پہلے بھی کہا تھا کہ پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ہے، بانی پی ٹی آئی کے خلاف اپنی ہی جماعت کے سازشی سامنے آگئے ہیں، پہلے بھی بتایا تھا کہ حماد اظہر نے سمجھوتے کے تحت استعفی دے دیا اور اب جلد منظر عام پر واپسی ہوگی۔

(جاری ہے)

فیصل واوڈا نے کہا کہ پی ٹی آئی میں سب کو سب مل رہا ہے مال بھی آزادی بھی اور سیاست بھی، نہیں ملا کچھ تو بانی پی ٹی آئی کو نہیں ملا بانی اب اکیلے رہ گئے سارے کارڈ الٹے کھیل کر مزید مشکلات میں ہیں۔

سینیٹر فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ یہ سب ڈرامہ، سازشیں میں قوم کو وقت سے پہلے بتاچُکا تھا آگے قوم خود فیصلہ کرے۔ دوسری جانب فہرست میں نام نہ ہونے کے باوجود عمران خان سے ملاقات کرنے والے پی ٹی آئی رہنماوں پر سلمان اکرم راجہ نے سوال اٹھا دیا۔ سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ مجھے اڈیالہ جیل سے چند میل دور پولیس ناکے پر روک دیا گیا۔ میں آج عدالتی حکم کے تحت وکلا کی عمران خان صاحب سے ملاقات کیلئے پہنچا۔

بیرسٹر گوہر کو آگے جانے کی اجازت دی گئی، میں منتظر رہا۔ میری گاڑی کے آگے مسلح نرغہ تھا، پیدل چلنے پر مجھے سپاہیوں کی نفری نے روک لیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان صاحب کی بہنوں نورین بی بی اور عظمی بی بی نے علیمہ آپا کے بغیر خان صاحب سے ملاقات سے انکار کر کے ثابت کیا کہ وہ مقتدرہ کی خواہشات کے تابع نہیں۔ کاش پارٹی کے ذمہداران بھی ایسا کردار رکھتے۔ آج لسٹ میں نام نہ ہونے کے باوجود خان صاحب سے ملنے والوں نے اطاعت گزاری کی۔ افسوس۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی نہیں ملا کہا کہ

پڑھیں:

حر جماعت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں، پیر پگارا کا حکم

فائل فوٹو

حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے خطے کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر اپنی پوری حر جماعت کو حکم دیا ہے کہ وہ پاکستان کے دفاع، سلامتی اور اس کے استحکام کے لیے ہمہ وقت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں- 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ مادر وطن کا دفاع ہمارے لئے ہر چیز پر مقدم ہے، کسی بھی نازک موقع پر پوری قوم اور حر جماعت اپنی مسلح افواج کے ساتھ ہے- 

پیر پگارا نے مزید کہا کہ اختلافی سیاسی معاملات کو ہم بعد میں دیکھ لیں گے یہ وقت سیاست کا نہیں پاکستان کے تحفظ اور دفاع کے بارے میں سوچنے کا ہے۔

واضح رہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام پہلگام میں فائرنگ سے 26 سیاحوں کی ہلاکت کے بعد بھارت نے سندھ طاس معاہدہ معطل کردیا ہے۔

بھارت نے اٹاری چیک پوسٹ بند کرنے اور بھارت میں موجود پاکستانیوں کو 48 گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم بھی دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی گھٹیا پراپیگنڈے کا جواب آرمی چیف نے دیدیا، فیصل واوڈا
  • خدا نخواستہ جنگ ہوئی تو یہ پاکستان اور بھارت نہیں پورے خطے میں پھیلے گی، فیصل واوڈا
  • نیشنل ایکشن پلان کے اجلاس میں تحریک انصاف کو بھی بلایا جائے: فیصل واوڈا
  • حر جماعت افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہیں، پیر پگارا کا حکم
  • نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے ، تحریک انصاف شامل ہو: فیصل واوڈا
  • بھارت سے کوئی ایکشن ہوا تو بھرپور جواب دیں گے، فیصل واوڈا
  • پہلگام فالس فلیگ آپریشن، پاکستان کیخلاف بھارتی سازش کھل کر سامنے آ گئی
  • نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوراً بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا
  • بھارتی اقدامات ، نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فورا بلایا جائے جس میں پی ٹی آئی بھی شامل ہو، فیصل واوڈا
  • اسحاق ڈار کا دورہ خوش آئند، افغانستان اکیلے جانا کسی کے حق میں نہیں: گنڈا پور