غزہ پر اسرائیلی حملوں میں مزید 25 فلسطینی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 8th, April 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 08 اپریل 2025ء) غزہ پٹی کے طبی ذرائع کے مطابق گزشتہ شب اور منگل کے روز کیے گئے اسرائیلی حملوں میں کم از کم 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ الاقصیٰ شہدا ہسپتال کے مطابق وسطی شہر دیر البلاح میں ایک گھر پر حملے میں 11 افراد ہلاک ہوئے، جن میں پانچ بچے بھی شامل ہیں۔
دیر البلاح میں ایک اور حملے میں چار افراد ہلاک ہوئے۔
شمالی شہر بیت لاہیا میں ایک گھر مکمل طور پر تباہ ہو گیا، جس میں ایک خاندان کے سات افراد ہلاک ہوئے۔ غزہ شہر کے شمال مغرب میں کھلے علاقے میں ایک گروپ پر حملے میں چار افراد مارے گئے، جن میں ایک ایسا شخص بھی شامل تھا، جس کی اگلے ہفتے شادی ہونے والی تھی۔ اسرائیل کا کہنا ہے کہ وہ صرف عسکریت پسندوں کو نشانہ بناتا ہے اور ایسی شہری ہلاکتوں کی ذمہ داری حماس پر عائد کرتا ہے۔(جاری ہے)
مغربی کنارے میں ایک فلسطینی خاتون ہلاکمنگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فورسز نے ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ اسرائیلی فورسز کا دعویٰ ہے کہ خاتون نے ان پر پتھر پھینکے اور چھرا گھونپنے کی کوشش کی۔ یہ واقعہ ایک اسرائیلی بستی کے قریب ٹریفک جنکشن پر پیش آیا اور اس میں کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔
فلسطینی وزارت صحت نے خاتون کی شناخت 30 سالہ آمنہ یعقوب کے نام سے کی، جو قریبی شہر کی رہائشی تھی۔ اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ کے آغاز سے مغربی کنارے میں تشدد کے واقعات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انسانی حقوق کے گروپوں کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز اکثر ایسی صورتحال میں بھی مہلک طاقت کا استعمال کرتی ہیں، جب ان کی جان کو خطرہ نہیں ہوتا، جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کے فوجیوں کو خطرناک ماحول میں فوری فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔
غزہ میں صحافی کی ہلاکتغزہ کے شہر خان یونس میں ناصر ہسپتال کے باہر میڈیا کے ایک خیمے پر اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والا فلسطینی فوٹو جرنلسٹ احمد منصور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ پیر کی صبح ہونے والے اس حملے میں شدید زخمی ہونے کے باعث احمد کی حالت نازک تھی۔ اس حملے میں دو دیگر افراد، جن میں ایک صحافی شامل تھا، ہلاک اور پانچ دیگر رپورٹرز زخمی ہوئے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا کہ حملے کا ہدف ایک حماس عسکریت پسند تھا، جو صحافی کے روپ میں کام کر رہا تھا اور وہ زخمیوں میں شامل تھا۔اسرائیل نے مارچ میں حماس کے ساتھ جنگ بندی ختم کرتے ہوئے غزہ میں خوراک، ایندھن اور انسانی امداد کی فراہمی مکمل طور پر بند کر دی، جسے انسانی حقوق کے گروپوں نے ''جنگی جرم‘‘ قرار دیا ہے۔ نئے نقل مکانی کے احکامات کے تحت ایک مرتبہ پھر لاکھوں فلسطینیوں کو اسرائیلی بمباری اور زمینی کارروائیوں سے بھاگنے پر مجبور کیا گیا ہے۔
غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اب 18 ماہ سے جاری اس جنگ میں 50 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین اور بچے شامل ہیں۔ اسرائیل نے اعلان کیا ہے کہ وہ جنگ کو اس وقت تک بڑھاتا رہے گا، جب تک حماس باقی ماندہ یرغمالیوں کو رہا نہیں کرتی، اسلحہ نہیں چھوڑتی اور غزہ سے نکل نہیں جاتی۔یہ جنگ سات اکتوبر 2023 کو اس وقت شروع ہوئی، جب حماس کی قیادت میں عسکریت پسندوں نے اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں تقریباً 1200 افراد ہلاک ہوئے اور 251 کو یرغمال بنا لیا گیا۔
حماس کے پاس اب بھی 59 یرغمالی موجود ہیں، جن میں سے 24 کے زندہ ہونے کا امکاں ہے۔ اسرائیلی سپریم کورٹ میں سماعتدوسری جانب اسرائیل کی سپریم کورٹ نے وزیراعظم نیتن یاہو کی طرف سے داخلی سلامتی کے ادارے کے سربراہ رونن بار کو برطرف کرنے کے فیصلے کے خلاف دائر آٹھ مقدمات کی سماعت شروع کر دی ہے۔ یہ سماعت نیتن یاہو اور عدلیہ کے درمیان ایک نئے تصادم کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے۔
اس فیصلے سے متعلق کوئی بھی حتمی رائے اسرائیل میں عدلیہ اور منتخب قانون سازوں کے اختیارات کے حوالے سے جاری تنازع کو مزید گہرا کر سکتی ہے۔ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مفادات کے ٹکراؤ سے متاثر ہے، کیونکہ داخلی سلامتی کا ادارہ نیتن یاہو کے دفتر اور خلیجی عرب ریاست قطر کے درمیان تعلقات کی تحقیقات کر رہا ہے۔ رونن بار کے حامیوں کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو نے ایک غیر سیاسی ادارے کے سربراہ سے وفاداری کا مطالبہ کیا تھا۔
ادارت: کشور مصطفیٰ
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے افراد ہلاک ہوئے افراد ہلاک ہو کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو حملے میں میں ایک
پڑھیں:
گریٹر اسرائیل عالمی امن کیلئے خطرہ ہے؛ تمام حدیں پار کردیں، امیر قطر
گریٹر اسرائیل عالمی امن کیلئے خطرہ ہے؛ تمام حدیں پار کردیں، امیر قطر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 September, 2025 سب نیوز
دوحہ (سب نیوز)امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے دوحہ میں ہونے والے عرب اسلامی سربراہی کے ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسلامی ممالک کے رہنماوں کو خوش آمدید کہا اور شکریہ بھی ادا کیا۔
عرب میڈیا کے مطابق امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے افتتاحی خطاب میں دوحہ میں حماس کے مذاکرات کاروں پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کرلیں۔امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی نے اسرائیل کی عالمی قوانین کی سنگین پامالی لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے متنبہ کیا کہ اسرائیل کے توسیع پسندانہ عزائم کو بند اور مشرق مسئلہ فلسطین کے فوری حل پر زور دیا۔انھوں نے اسرائیلی حملے کو خودمختاری اورعلاقائی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ہمیشہ ثالث کے طور پر خطے میں امن کے لیے اپنا بے لوث کردار ادا کیا ہے۔
امیرِ قطر اسرائیلی حملے کو مذاکراتی عمل کو سبوتاژکرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے امن اور جنگ بندی کی کاوشوں کو شدید نقصان پہنچے گا۔انھوں نے گریٹر اسرائیل کے ایجنڈے کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے عالمی امن کے لیے خطرہ قرار دیا اور یرغمالیوں کی پرامن رہائی کے تمام اسرائیلی دعووں کو جھوٹا قرار دیا۔اسرائیل کی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہوئے امیرِ قطر نے کہا کہ اسرائیل نے انسانیت کے خلاف جرائم میں تمام حدیں پار کردی ہیں۔آخر میں امیر قطر نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ غزہ میں سنگین جنگی جرائم پر اسرائیل سے بازپرس کی جانی چاہیے اور سخت ایکشن لیا جائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبروزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر وزیراعظم کی لینڈ مافیا کیخلاف فیصلہ کن کارروائی، اوورسیز کی شکایات کے ازالے کیلئے 7رکنی جوائنٹ ایکشن کمیٹی تشکیل ، نوٹیفکشن سب نیوز پر نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی منظوری کے بعد ہراسمنٹ کمیٹی کا سربراہ تبدیل خیبرپختونخوا کی تاریخ میں پہلی بار خاتون ایس ایس پی تعینات خیبر پختونخوا، 1351انتہائی مطلوب دہشت گردوں کے سروں کی قیمت مقرر عرب اسلامی سربراہی اجلاس،قطر پر اسرائیلی حملے کا جواب واضح اور فیصلہ کن ہونا چاہیے، مسلم ممالک کی تجویزCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم