پنجاب پر 6 نہریں نکالنے کا پیپلز پارٹی کا الزام غلط ہے، وزیر آبپاشی کاظم پیرازدہ
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
پنجاب کے وزیر آبپاشی کاظم پیرازدہ کا کہنا ہے کہ پنجاب 6 نہیں بلکہ صرف ایک نہر بنا رہا اور اس حوالے سے پیپلزپارٹی کا دعویٰ غلط ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نہری پانی کا مسئلہ، کیا پاکستان پیپلز پارٹی حکومتی حمایت سے دستبردار ہوسکتی ہے؟
وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی کاظم پیرازدہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یہ الزام غلط ہے کہ پنجاب حکومت 6 نہریں نکال رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ جو نہر نکالی جا رہی ہے اسے محفوظ شہید کینال کا نام دیا گیا ہے اور اس کی تکمیل 5 سال میں ہوگی۔کاظم پیرزادہ کا کہنا تھا کہ سنہ 1991 کے آبی معاہدے کے مطابق ہر صوبے کو ایک نہر ملے گی اور اس کے مطابق نہریں بنائی گئیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں اب ایک نہر بن رہی جو چولستان کے رقبے کو سیراب کرے گی۔
انہوں نے بتایا کہ یہ نہر تقریباً 2 سے 3 کلومیٹر طویل ہوگی جو 7 سے 8 لاکھ رقبے کو سیراب کرے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ محفوظ شہید کینال خریف کے سیزن میں زمینوں کو پانی دے گی۔
ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر آبپاشی کا کہنا تھا کہ پنجاب سندھ کا پانی نہیں چرا رہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ مجھے نہیں پتا کہ پیپلزپارٹی والے کیوں احتجاج کر رہے ہیں۔
کاظم پیرزادہ نے کہا کہ سندھ کو تربیلا کمانڈ ایریا جبکہ پنجاب کو منگلا کمانڈ ایریا سے پانی دیا جاتا ہے اور پاکستان میں 2 ہی ڈیم ہیں جن سے پانی کی تقسیم ہورہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضرورت کے مطابق ہم آپس میں پانی کو بانٹتے رہتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پانی کا مسئلہ پنجاب حکومت پیپلز پارٹی چولستان کینال محفوظ شہید کنال نہر پر اختلاف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: پانی کا مسئلہ پنجاب حکومت پیپلز پارٹی چولستان کینال محفوظ شہید کنال نہر پر اختلاف پیپلز پارٹی کہ پنجاب انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
برساتی نالے میں بہہ جانیوالے باپ بیٹی کےحوالے سے مزید تفصیلات سامنے آگئیں
اسلام آباد: گاڑی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
باپ اور بیٹی کی تلاش کے لیے پولیس، ہاؤسنگ سوسائٹی کا عملہ، ریسکیو 1122 اور غوطہ خور ٹیم سرچ آپریشن میں مصروف ہے اور ان کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹرکی مدد بھی لی جا رہی ہے۔
خیال رہےکہ آج صبح نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں کار میں سوار باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے، گاڑی سمیت نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی مدد کے لیے پکارتے رہے۔
واقعےکی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں گاڑی کے اندر باپ بیٹی بے بسی کی حالت میں موجود ہیں اور پانی کا تیز بہاؤ گاڑی کو بہا کر لے جارہا ہے۔
کار سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی کے حوالے سے مزید تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
کار سوار شخص کی شناخت ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کے نام سے ہوئی ہے جو اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ کار میں سوار تھے ، دونوں باپ بیٹی سرمئی رنگ کی کار میں نکلے تھےکہ قریبی سڑک پر بارش کا پانی جمع ہونےکے باعث گاڑی بند ہوگئی، اسحاق قاضی گاڑی اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ اس دوران پانی کا بہاؤ تیز ہوگیا، پانی کا بہاؤ تیز ہونے کے بعث دونوں باپ بیٹی برساتی نالے میں بہہ گئے۔