12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان ،نوٹیفکیشن جاری
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
لاہور(نیوز ڈیسک) حکومت پنجاب نے میلہ چراغاں کے سلسلے میں 12 اپریل کو لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
پنجاب کے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ویلفیئرونگ) سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس (میلا چراغاں) کے سلسلے میں 12 اپریل 2025 کو ضلع لاہور میں عام تعطیل ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں عام شہریوں کو واضح کیا گیا کہ حضرت شاہ حسین کے سالانہ عرس کے سلسلے میں پورےضلعی ٰ میں عام تعطیل ہوگی اور اس کا اطلاق صرف ضلع لاہور کی سطح پر اور لاہور میں ہی واقع ذیلی دفاتر پر ہوگا۔
اس تعطیل کا اطلاق پنجاب سول سیکرٹریٹ، منسلک اداروں اور ریجنل دفاتر پر نہیں ہوگا۔
جڑواں شہروں راولپنڈی،اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ تیز موسلادھار بارش ،ژالہ باری
.ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: میں عام تعطیل لاہور میں
پڑھیں:
لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحان کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور بورڈ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کرے گا ۔
تفصیلات کے مطابق لاہور بورڈ کے میٹرک کے امتحانات میں اڑھائی لاکھ سے زائد طلبہ نے شرکت کی ، نتائج کا اعلان 24 جولائی کو کیا جائے گا جبکہ پوزیشن ہولڈرز کے ناموں کا اعلان 23 جولائی کو شام 4 بجے کیا جائے گا ۔
مزید :