امریکا نے چین کی طرف سے آنے والی درآمدات پر ایک بار پھر بڑا حملہ کیا ہے۔ اب کی بار بعض چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس عائد کردیا ہے۔ اس ٹیکس کا نفاذ گزشتہ شب 12 بجے سے ہوگیا ہے۔

امریکا کی جانب سے ایک بار پھر ٹیکس حملہ کے بعد چین اور ہانگ کانگ کی مارکیٹیں بلندی کی طرف مائل ہونے کے بعد مندی کا شکار ہوگئیں۔

واضح رہے کہ شنگھائی سمیت ایشیا کی متعدد اسٹاک مارکیٹوں میں گزشتہ روز قدرے بہتری نظر آئی تھی۔ ایسا کئی روز کی مندی کے بعد ہوا تھا تاہم گزشتہ روز امریکا کی جانب سے چند چینی مصنوعات پر ٹیرف 100 فیصد سے بھی بڑھائے جانے کے بعد بدھ کے روز کاروبار شروع ہوتے ہی چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں 1.

8 فیصد کمی ہوگئی جبکہ ہانگ کانگ کی ہانگ سنگ میں 2.8 فیصد کی کمی دیکھنے کو ملی۔

دیگر ایشیائی منڈیوں کا حال بھی کچھ ایسا ہی تھا۔ جاپانی بینچ مارک نکی میں 4 فیصد کمی ہوئی۔ جنوبی کوریا کی کوسپی میں کاروبار کا آغاز ہونے کے ایک گھنٹہ بعد ہی 1.5 فیصد کمی کا شکار ہوگئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گلوبل ٹریڈ میں 1930 کی دہائی کے بعد پہلی بار ابتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔

دوسری طرف چین نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ وہ امریکا کی جانب سے عائد محصولات کا جواب دے گا۔

یاد رہے کہ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کیرولین لیویٹ نے اعلان کیا تھا کہ منگل کا دن ختم ہوتے ہی رات 12:01 بجے سے امریکا کی جانب سے چند چینی مصنوعات پر 104 فیصد ٹیکس لاگو ہو جائے گا۔

امریکا کی جانب سے یہ اقدام اس لیے کیا گیا ہے کہ چین نے ٹرمپ ٹیرف کے جواب میں امریکا کی طرف سے آنے والی درآمدات پر بھی جوابی ٹیکس عائد کردیا ہے۔ اب امریکا چاہتا ہے کہ چین یہ جوابی ٹیرف واپس لے لیکن چین نے اس مطالبے کو غور کرنے کے قابل بھی نہیں سمجھا۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کا  دعویٰ ہے کہ تقریباً 70 ممالک نے امریکا سے ٹیرف کے معاملے پر مذاکرات کے لیے رابطہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی مفاد کو مدِنظر رکھتے ہوئَے پر ملک کے لیے علیحدہ حکمتِ عملی اپنائی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ صدر ٹرمپ کا خیال ہے کہ ٹیرف پر چین امریکا سے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔

کیرولین لیویٹ کا مزید کہنا تھا کہ ٹیرف کے معاملے پر کوئی تاخیر نہیں ہوگی اور نہ ہی اسے توسیع دی جائے گی۔

ماہرین ان دنوں اس سوال پر غور کر رہے ہیں کہ امریکا اور چین کے  مابین ہونے والی تجارتی کشیدگی کے کیا اثرات برآمد ہوں گے؟

وانگارڈ انویسٹمنٹ فرم کے ایشیا پیسیفک کے چیف اکانومسٹ چیانگ وانگ کا کہنا ہے کہ بلاشبہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں اضافے کے باعث چین کی برآمدات میں تیزی سے کمی آئے گی۔

اس کے نتیجے میں مقامی سرمایہ کاری، لیبر مارکیٹ، کھپت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ٹھیس پہنچے گا۔

 اطلاعات کے مطابق اب چین نے متبادل منڈیاں تلاش کرنے کے لیے یورپی کمیشن سے رابطہ کرلیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا کی جانب سے ٹیرف کے کے لیے چین نے کے بعد

پڑھیں:

پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان

سٹی 42 : پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات پر جرمن سفارتخانے کی جانب سے متاثرین کیلئے امداد کا اعلان کردیا گیا ہے،جرمن سفارت خانے کی طرف سے خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں امدادی سامان کی تقسیم کردی گئی۔ 

 جرمن سفیراعلانا لیپل نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ تباہ کن سیلاب نے پاکستان میں لاکھوں افراد کو فوری ضرورت کی حالت میں چھوڑ دیا،مشکل گھڑی میں جرمنی پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے، بونیر میں جرمن سفارتخانہ اور ہیومن فرینڈز آرگنائزیشن کی جانب سے امدادی سامان تقسیم کرتے ہوئے 300 متاثرہ خاندانوں میں ایک ماہ کا خوراک اور حفظان صحت کے پیکج بھی فراہم کیا۔ 

پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا

متعلقہ مضامین

  • پنجاب ؛ تعلیمی بورڈزنے انٹرمیڈیٹ کے امتحانی نتائج کا اعلان کردیا
  • لاہوربورڈ ، انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2025 پارٹ ٹو کے نتائج کا اعلان،کامیابی کا تناسب 60.86 فیصد رہا
  • میجر کرکٹ لیگ کے نئے سیزن کی تاریخوں کا اعلان
  • سندھ حکومت نے موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کیلئے کسانوں کی تربیت شروع کردی
  • بھارتی ماﺅ نواز باغی جنگجوﺅں کا یکطرفہ طور پر مسلح جدوجہد معطل کرنے اور حکام سے بات چیت کا اعلان
  • ایشیئن کرکٹ کونسل نے پاکستان اور یواےای میچ کی تصدیقی پوسٹ ڈیلیٹ کردی
  • بینکوں کی جانب سے نجی شعبے کو قرضہ جات کی فراہمی میں 15.1 فیصد اضافہ
  • کیا ہم اگلی دہائی میں خلائی مخلوق کا سراغ پا لیں گے؟
  •   امریکا ، جنوبی کوریا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقیں شروع
  • پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریاں،جرمن سفارتخانے کا متاثرین کیلئے امداد کا اعلان