کے الیکٹرک کے واجبات 76 ارب روپے تک جا پہنچے، نیپرا سے اربوں روپے کی منظوری کی درخواست
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک (KE) کے واجب الادا واجبات اب حیران کن حد تک 76 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔ کمپنی نے ایک بار پھر نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) سے اضافی 8.131 ارب روپے کے نقصانات کی منظوری کی درخواست کی ہے، جو یا تو وفاقی حکومت پر یا پہلے سے مشکلات کا شکار بجلی صارفین پر بوجھ ڈالاجائےگا۔نیپرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹس کے مطابق کے الیکٹرک نے یہ تازہ مطالبہ اپنی پچھلی 67.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔