وزیرداخلہ سے سینئرامریکی عہدیدار کی ملاقات، مطلوب دہشتگرد کی گرفتاری پرپاکستان سے اظہار تشکر
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے پاکستان کے دورے پر آئے امریکی وفد کے سربراہ اور امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر نے ملاقات کی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے سینئر عہدیدار ایریک میئر کی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ملاقات میں پاکستان امریکا کے تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ایریک میئر نے مطلوب دہشتگرد شریف اللہ کی گرفتاری میں تعاون پرپاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ ایریک میئر کی جعفر ایکسپریس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت،جانی نقصان پر اظہار افسوس کیا اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہارکیا۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم سے محسن نقوی کی اہم ملاقات، کینالز، بلوچستان اور کے پی کی صورتحال زیربحث
ملاقات میں دہشت گردی،ا سمگلنگ اور انسداد منشیات کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار کو بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ جون میں اسلام آباد میں مشترکہ کاونٹر ٹیررازم ڈائیلاگ کا انعقاد انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں تعاون کو مزید بڑھانے میں اہم ثابت ہو گا۔ وزیر داخلہ نے ایریک مئیر کو انسداد دہشتگردی کے سلسے میں لئے گئے اقدامات سے آگاہ کیا۔
محسن نقوی نے کہا کہ دہشت گردی صرف پاکستان کی جنگ نہیں۔ اس سے نمٹنے کے لیے عالمی برادری کو پاکستان سے تعاون کرنا ہوگا۔ پاکستان منزلز انویسٹمنٹ فورم کے ذریعے امریکی کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ اس ضمن میں امریکی وفد کا دورہ اہم سنگ میل ثابت ہوگا۔ ایریک میئر کا پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کے تحت فراہم کردہ مواقعوں میں دلچسپی کا اظہارکیا۔ ملاقات میں قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر،وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری اور سیکرٹری داخلہ خرم آغا بھی موجود تھے۔ ایریک مئیر کی سربراہی میں امریکی وفد "پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 میں شرکت کر رہا ہے۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایریک میئر محسن نقوی
پڑھیں:
محسن نقوی سے گورنر پنجاب کی ملاقات: سیاسی و ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال
لاہور (آئی این پی )وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی اور ملکی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گورنر پنجاب نے جنوبی افریقہ کے خلاف ٹی 20 سیریز جیتنے پرمحسن نقوی کو مبارکباد دی اورکہاکہ قومی ٹیم نے عمدہ کرکٹ کھیلی اور سیریز اپنے نام کی،ملاقات میں پیپلز پارٹی پنجاب کے امور پربھی تفصیلی گفتگوہوئی۔ گورنرپنجاب سردارسلیم حیدرنے اس موقع پر کہاکہ ملک کی ترقی اور استحکام کیلئے مل کر کام کرنا ہوگا۔ محسن نقوی نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی خاطر سب کو مثبت سوچ کے ساتھ ایک ہونا ہے،اتحاد و اتفاق کی ضرورت جتنی آج ہے پہلے کبھی نہ تھی،قومی و عسکری قیادت نے اتحاد و یکجہتی کے ذریعے ہی ہر محاذ پر کامیابیاں سمیٹی ہیں۔