شاہ رخ، سلمان اور عامر خان کی ناکامی کی وجہ کون؟ جاوید شیخ نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
معروف پاکستانی اداکار جاوید شیخ نے بالی ووڈ کے خانز شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان کی فلموں کی ناکامی کی وجہ نیٹ فلکس کو قرار دے دیا۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں جاوید شیخ نے کہا کہ ساؤتھ بالی ووڈ سے بہت آگے ہے، بالی ووڈ فلمیں کاپی کرتا ہے اور نیٹ فلکس نے بالی ووڈ انڈسٹری کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔
نجی ٹی وی چینل میں میزبان نے جاوید شیخ سے سوال کیا کہ ’اب کیا ہوگا جب لوگ بالی ووڈ خانز کو 60 سال کی عمر میں ہیرو کے طور پر قبول نہیں کررہے، کیا انہیں دوسرے کردار ادا کرنے پر غور کرنا چاہیے؟
جاوید شیخ نے کہا کہ ان کے لیے دوسرے کرداروں میں نظر آنا بہت مشکل ہے، وہ ایسے کردار نہیں کریں گے اور لوگوں کے لیے انہیں باپ یا دادا کے طور پر قبول کرنا مشکل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’لوگوں کے لیے یہ مشکل ہے حالانکہ میرے لیے نہیں کیونکہ میں پہلے ہی ایسے کردار ادا کررہا ہوں لیکن ہر کوئی انہیں اس طرح کے کرداروں میں قبول کرنے کے لیے تیار نہیں ہے‘۔
یہ بھی پڑھیں: سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ تیسرے دن ہی سینما سے کیوں اتار دی گئی؟
جاوید شیخ نے کہا کہ ’میں 3 سالوں سے بالی ووڈ خانز سے نہیں ملا جب سے ان کی فلمیں فلاپ ہوئی ہیں اس لیے ان کو کوئی مشورہ نہیں دے سکا لیکن جب ملوں گا تو ضرور کوئی نصیحت کروں گا‘۔
واضح رہے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم ’سکندر‘ کو ناکام ترین فلم کہا جا رہا ہے جس نے توقعات سے نہایت کم بزنس کیا ہے۔
اس سے قبل 2022 میں عامر خان کی فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ بھی فلاپ ہوگئی تھی اور انھوں نے تب سے کوئی فلم نہیں کی ہے۔ اس کے علاوہ شاہ رخ خان بھی 2018 میں اپنی فلم زیرو کے فلاپ ہونے پر غائب ہو گئے تھے تاہم انہوں نے 2023 میں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ جیسی فلموں سے کم بیک کیا ہے
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ جاوید شیخ سلمان خان شاہ رخ خان عامر خان نیٹ فلکس.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بالی ووڈ جاوید شیخ شاہ رخ خان نیٹ فلکس جاوید شیخ نے نے کہا کہ بالی ووڈ شاہ رخ خان کی کے لیے کی فلم
پڑھیں:
عاشر وجاہت نے ہانیہ عامر سے دُوری کیوں اختیار کی؟
گلوکار و اداکار عاشر وجاہت نے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکارہ ہانیہ عامر سے دوری اختیار کرنے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایک مشہور اداکار نے کہا تھا کہ جب تک تم مشہور لوگوں کے ساتھ نظر آؤ گے تب تک تمہاری انفرادی پہچان نہیں بنے گی۔
عاشر وجاہت نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے کیرئیر اور ہانیہ عامر کے ساتھ تعلقات پر بات کی۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ مجھے ایک اداکار نے مشورہ دیا تھا کہ کام کرو تاکہ لوگ تمہیں کام کی وجہ سے جانیں ورنہ لوگ سمجھیں گے کہ یہ مشہور لوگوں کے ساتھ تھا اور تمہاری شناخت نہیں بن پائے گی۔
اداکار نے مزید کہا کہ اس کے بعد مجھے احساس ہوا کہ میں تو میوزک بھی کر رہا ہوں اور اداکاری بھی لیکن جب بھی میرے بارے میں بات ہو تو یہ کیوں کہا جاتا ہے کہ یہ مشہور شخصیات کے ساتھ گھومتا ہے اور اس کا یہ فرینڈ گروپ ہے تب مجھے احساس ہوا کہ میں اپنی یہ پہچان نہیں بنانا چاہتا جس میں دوسروں کی وجہ سے مجھے پہچانا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر اور عاصم اظہر کی پھر سے قربتیں؟ قیاس آرائیاں بڑھنے لگیں
عاشر وجاہت کا کہنا تھا کہ میں، ہانیہ عامر اور شوبز کے دوسرے لوگ ابھی بھی اچھے دوست ہیں لیکن میں ان کے ساتھ ملاقات کو سوشل میڈیا پر پوسٹ نہیں کرتا، ہر چیز ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر نہیں ڈالنا چاہیے۔
واضح رہے کہ عاشر وجاہت اور ہانیہ عامر کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی، جس کے بعد وہ ٹاپ ٹرینڈ پر آگئے تھے۔ وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں ہانیہ عامر کو گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک کمرے پر بستر پر مذاق کرتے ہوئے دیکھا گیا جس پر اداکارہ کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔
View this post on Instagram
A post shared by ApniISP.Com (@apniisp)
ہانیہ عامر نے خود پر ہونے والی تنقید کو پدرشاہانہ سماج کی سوچ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ اگر کوئی مرد ایسی ویڈیو یا تصویر شیئر کرتا تو اس کی تعریفیں کی جاتیں مگر ایک خاتون کا کردار خراب کیا جا رہا ہے جبکہ عاشر وجاہت نے لوگوں کے رویوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ بحیثیت ایک قوم ہم لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل کو بھلا کر بہن اور بھائی کی کمرے میں تفریح پر پریشان ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاکستانی اداکارہ عاشر وجاہت ہانیہ عامر ہانیہ عامر ویڈیو