اسرائیل کے خلاف احتجاج، ملازمین کو مائیکرو سافٹ نے برطرف کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
ابتہال پر تقریب میں خلل ڈالنے ،شہرت حاصل کرنے کا الزام لگاکربر طرف کیا گیا
وانیا اگروال کو احتجاج کرنے پر رخصت سے 5دن قبل ہی کمپنی چھوڑنے کا کہہ دیا گیا
اسرائیلی فوج کو مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹیکنالوجی کی فراہمی کے خلاف احتجاج کرنے والے ملازمین کو مائیکرو سافٹ نے برطرف کر دیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی کی 50ویں سالگرہ کے موقع پر خاتون انجینئر ابتہال ابو سعید نے مائیکرو سافٹ اے آئی کے سی ای او مصطفیٰ سلیمان پر چیختے ہوئے کہا تھا کہ آپ کا دعویٰ ہے کہ آپ کو اے آئی کے استعمال کی فکر ہے لیکن مائیکرو سافٹ اسرائیلی فوج کو اے آئی ہتھیار فروخت کرتا ہے ، 50 ہزار لوگ مر چکے ہیں اور مائیکرو سافٹ خطے میں اس نسل کشی کو بڑھاوا دے رہا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دوسری ملازم وانیا اگروال کو بھی احتجاج کرنے پر رخصت سے 5 دن قبل ہی کمپنی چھوڑنے کا کہہ دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکرو سافٹ نے ابتہال کو تقریب میں خلل ڈالنے اور شہرت حاصل کرنے کی کوشش کا الزام لگاتے ہوئے بر طرف کیا ہے جبکہ کمپنی کے مطابق وانیا اگروال پہلے ہی استعفیٰ دے چکی تھیں۔مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ احتجاج کا حق تسلیم ہے لیکن کاروباری رکاوٹیں ناقابلِ قبول ہیں۔اس سے قبل بھی گوگل کے درجنوں ملازمین ایسے معاہدوں کے خلاف احتجاج کرنے پر برطرف کیے جا چکے ہیں۔
ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: مائیکرو سافٹ کے مطابق
پڑھیں:
سوئی ناردرن کمپنی کو چند روز میں 4 لاکھ درخواستیں موصول
— فائل فوٹوگیس کنکشن کھلتے ہی چند روز میں 4 لاکھ درخواستوں موصول ہوگئیں۔
ذرائع سوئی ناردرن گیس کمپنی کے مطابق مختلف ریجنز میں سروے کے لیے اسٹاف کم پڑ گیا، اتنی بڑی تعداد میں درخواستیں آئی ہیں کنکشن فراہمی میں وقت لگے گا۔
حکام نے بتایا کہ نئے کنکشن کب لگیں گے ابھی اس بات کا فیصلہ نہیں ہوا، پہلے مرحلے میں درخواستوں پر صرف سروے ہوں گے۔
حکام کے مطابق پہلے آئیے پہلے پائیے کی پالیسی پر عمل ہو گا، سسٹم مکمل کمپیوٹرائزڈ ہے۔
حکام نے یہ بھی بتایا کہ جون 2026ء تک کتنے کنکشن دینے ہیں، ابھی یہ طے نہیں ہوا۔