افغان پناہ گزین، پاکستان اسلامی و ہمسائیگی ذمے داریاں پوری کرے ،افغان حکومت
اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT
افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے اقوامِ متحدہ اورعالمی اداروں سے کردار کا مطالبہ
دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں،غلط اقدامات دونوں کے لیے نقصان دہ ہیں، وزیرِ اعظم ملامحمدحسن
پاکستان سے افغان مہاجرین کی بے دخلی سے متعلق افغان صدارتی محل ارگ میں اجلاس ہوا ہے۔اجلاس کابل میں طالبان حکومت کے وزیرِ اعظم ملامحمدحسن اخوند کی زیرِ صدارت ہوا۔افغان عبوری حکومت کی طرف سے جاری کیے جانے والے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں افغان مہاجرین کی پاکستان سے ملک بدری کے بارے میں گفتگو کی گئی۔اعلامیے کے مطابق پاکستان سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان مہاجرین کے معاملے پر پاکستانی قیادت اسلامی اور ہمسائیگی کی ذمے داریاں پوری کرے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان اور پاکستان کے عوام کے درمیان دہائیوں سے اچھے تعلقات ہیں، چاہتے ہیں کہ مذہبی، تاریخی اور ثقافتی تعلقات قائم رہیں۔اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ دونوں ملکوں اور عوام کی ضرورت ہے، غلط اقدامات دونوں ملکوں کے لیے نقصان دہ ہیں۔ طالبان قیادت نے اعلامیے میں افغان مہاجرین کی باعزت واپسی کے لیے اقوامِ متحدہ اورعالمی اداروں سے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: افغان مہاجرین کی اعلامیے میں گیا ہے کہ کے لیے
پڑھیں:
لاہور: رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کیخلاف مقدمہ درج
—فائل فوٹولاہور کے علاقے رائیونڈ میں افغان مہاجرین کو رہائش دینے والے کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ مالک مکان احمد خان کے خلاف سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
ملک میں غیر قانونی رہائش پذیر افغان مہاجرین کا پاک افغانستان سرحد بابِ دوستی سے انخلاء جاری ہے۔
مقدمے کے متن کے مطابق مالک مکان نے افغان مہاجرین کا اندرج تھانہ میں نہیں کروایا تھا، مالک مکان احمد خان نے کرایہ داری ایکٹ کی بھی خلاف ورزی کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ احمد خان زریاب روڈ کوئٹہ کا رہائشی ہے۔