City 42:
2025-09-18@00:12:19 GMT

عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے؛ نواز شریف

اشاعت کی تاریخ: 9th, April 2025 GMT

ویب ڈیسک  : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری سے ملاقات  کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارک دی۔

نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، اللہ تعالیٰ کا شکر ہے کہ عوام سے کئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔ 

پنجاب حکومت نے ہوز پائپ کے استعمال پر پابندی عائد کر دی

نواز شریف  نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔ 

سردار اویس لغاری نے اس موقع پر کہا کہ آپ کی راہنمائی نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو کامیاب کیا۔ وفاقی وزیر نے پارٹی قائد کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات، اوپن مارکیٹ کے قیام سے بجلی مزید سستی کرنے، بجلی چوری اور گردشی قرض سے مستقل نجات پر اقدامات سے آگاہ کیا۔

جمہوریہ ڈومینیکن میں نائٹ کلب کی چھت گرنے کا واقعہ،ہلاکتوں کی تعداد 98 ہوگئی

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: نواز شریف کہا کہ

پڑھیں:

27 ستمبر کو لندن میں طبی معائنہ‘ نواز شریف سوئٹزر لینڈ چلے گئے

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سوئٹزر لینڈ روانہ ہوگئے۔ نواز شریف 10 روز سویٹرز لینڈ میں قیام کرنے کے بعد 27 ستمبر کو لندن پہنچیں گے۔ لندن  میں میاں نواز شریف کا معمول کے مطابق چیک اپ ہو گا۔ نواز شریف ایک ہفتہ لندن قیام کے بعد پاکستان واپس لوٹیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • مریم نواز شریف نے وزیرآباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • وزیرآباد میں پہلی بار الیکٹرک بس سروس کا آغاز،گوجرانوالہ میٹروبس منصوبہ جلد شروع ہوگا،مریم نواز
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا ہماری اولین ترجیح ہے: مریم نواز
  • 27 ستمبر کو لندن میں طبی معائنہ‘ نواز شریف سوئٹزر لینڈ چلے گئے
  • میانوالی مین ای بسپراجیکٹ کا افتتاح ، علی پور کے فلڈریلیف کا دورہ‘ جمہوریت کے پاسبانوں کو سلام : مریم نواز
  • عوام کی خدمت پر تنقید کی جارہی ہے، ایسا کرنے والوں کی بے بسی سمجھتی ہوں، مریم نواز
  • نواز شریف لندن روانہ، طبی معائنہ کرائینگے، اہم ملاقاتیں بھی شیڈول
  • لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ
  • نواز شریف کی آج طبی معائنے کے لیے لندن روانگی کا امکان