آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، نواز شریف WhatsAppFacebookTwitter 0 9 April, 2025 سب نیوز

لاہور (سب نیوز)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، ہماری جماعت نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔
نواز شریف نے وفاقی وزیر توانائی سردار اویس خان لغاری سے ملاقات کی اور بجلی کی قیمتوں میں کمی پر مبارک دی۔نواز شریف نے اویس لغاری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کی آسانی میرے دل کا سکون ہے، وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں ہوتے ہوئے بجلی کی قیمتوں میں کمی آسان کام نہیں تھا، اللہ تعالی کا شکر ہے کہ عوام سے کئے وعدے پورے ہو رہے ہیں۔
نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے عوام کے ریلیف اور ملک کی خدمت کو ہمیشہ مقدم رکھا ہے، یہی ہماری روایت ہے یہی ہماری سیاست ہے۔اس موقع پر سردار اویس لغاری نے کہا کہ آپ کی راہنمائی نے وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی ٹیم کو کامیاب کیا۔وفاقی وزیر نے پارٹی قائد کو توانائی کے شعبے میں اصلاحات، اوپن مارکیٹ کے قیام سے بجلی مزید سستی کرنے، بجلی چوری اور گردشی قرض سے مستقل نجات پر اقدامات سے آگاہ کیا۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: نواز شریف نے یہی ہماری کہا کہ نے کہا

پڑھیں:

صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا

لندن (نیوز ڈیسک) صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا۔

ڈاکٹروں کے مشورہ پر سابق وزیراعظم کے لندن میں قیام میں توسیع کی گئی، ڈاکٹروں نے نواز شریف کو مزید ٹیسٹ کرانے کا مشورہ دے د یا۔

صدر مسلم لیگ ن نے واپسی کی ٹکٹ بھی ری شیڈول کرالی۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • بجلی کی قیمتوں میں کمی کا امکان
  • امن اور مکالمہ ہماری ترجیح  ، قومی سلامتی یا وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،امیر مقام
  • نواز شریف کا فوری پاکستان واپس آنے کا فیصلہ
  • سابق وزیراعظم نوازشریف کل پاکستان روانہ ہوں گے
  • پاکستان صحیح سمت میں چل پڑا ہے ; نواز شریف
  • نواز شریف اور شہباز شریف ماحول خراب کرنے والوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • لیگی وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، نواز اور شہباز اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • مسلم لیگ ن کے وزرا بیان بازی کر رہے ہیں، شہباز شریف، نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، شرجیل میمن
  • صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے لندن میں قیام بڑھا دیا
  • زمین صرف ہماری نہیں، آنے والی نسلوں کی بھی امانت ہے: مریم نواز