کراچی:

ملتان سلطانز کے بیٹر کامران غلام نے کہا ہے کہ آئی پی ایل سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا مکمل فوکس پی ایس ایل پر ہے۔

میڈیا سے گفتگو میں کامران غلام نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرجوش ہیں، ٹیم کا مورال بلند ہے اور کھلاڑیوں کی نظریں فائنل تک رسائی پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہی سوچ ہے کہ ٹاپ اسکورر بن کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کریں۔

کامران غلام نے کہا کہ جو کھلاڑی ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی پرفارمنس دیتا ہے، اسے انٹرنیشنل لیول پر کھیلنے میں زیادہ مشکلات پیش نہیں آتیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ایک بڑا ایونٹ ہے، جس کا کراؤڈ بھی خاص ہوتا ہے اور شائقین بے تابی سے اس کے منتظر ہوتے ہیں۔  

انہوں نے کہا کہ بحیثیت بیٹر ہمیشہ کوشش رہتی ہے کہ پی ایس ایل میں بہتر کھیل پیش کیا جائے اور ٹیم کو فائنل تک پہنچایا جائے، ہر ٹیم کا الگ ماحول ہوتا ہے اور ہر فرنچائز کا اپنا انداز ہے۔  

انہوں نے کہا کہ میں کسی کو کاپی نہیں کرتا، شروع سے اسی انداز میں کھیل رہا ہوں۔ اگر فرنچائز اونر کھلاڑی پر اعتماد کرے تو اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔

ایک سوال کے جواب میں کامران غلام نے کہا کہ ہمارا آئی پی ایل سے کوئی تعلق نہیں، ہمارا مکمل فوکس پی ایس ایل پر ہے جو ہر سال بڑے پیمانے پر منعقد ہوتا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: کامران غلام نے کہا پی ایس ایل نے کہا کہ ہوتا ہے

پڑھیں:

گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت

کامران ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چین کے شہر شینزو (Xuzhou) میں وہاں کے میئر اور پاکستانی سفارت کار اکنامک منسٹر کے ہمراہ ’بدر انرجی‘ کے جدید صنعتی منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستانی صنعتکار بھی شریک تھے۔ گورنر سندھ نے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان، خصوصاً کراچی کے انڈسٹریل زونز میں صنعتیں قائم کرنے اور سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ افتتاح کے بعد گورنر سندھ نے فیکٹری کے پلانٹس اور لیتھیم بیٹریوں کی تیاری کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، تاکہ صنعتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

کامران ٹیسوری نے کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان صنعتی شراکت داری نہ صرف معیشت بلکہ پاور سیکٹر کیلئے بھی سودمند ثابت ہوگی، لیتھیم بیٹریز پاکستان میں بجلی کے بحران کے حل میں اہم کردار ادا کریں گی۔ بدر گروپ کے چیئرمین نے اس موقع پر بتایا کہ 10 گیگاواٹ سے زائد توانائی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت جدید انرجی اسٹوریج کے شعبے میں ایک اہم سنگِ میل ہے، جو خطے میں پائیدار توانائی کے فروغ کی جانب بڑا قدم ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی سائفر نے جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی ایجنسیوں کے تعلق کو بے نقاب کر دیا: چوہدری انوارالحق
  • جوائنٹ ایکشن کمیٹی اور بھارتی تعلق کو نقاب کردیا: وزیراعظم آزاد کشمیر
  • سیلاب کی تباہ کاریاں اور حکمران طبقہ کی نااہلی
  • امریکہ کی طرف جھکاؤ پاکستان کو چین جیسے دوست سے محروم کر دے گا،علامہ جواد نقوی
  • ماں کے خلاف شکایت کرنے والے بیٹے کو معافی مانگنے کی ہدایت، صارفین کا ڈی پی او غلام محی الدین کے لیے انعام کا مطالبہ
  • قطر ہمارا قریبی اتحادی ہے‘اسرائیل دوبارہ حملہ نہیں کرئے گا.صدرٹرمپ
  • قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
  • قطر ہمارا اتحادی ملک ہے، اسرائیل دوبارہ اس پر حملہ نہیں کریگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • انکم ٹیکس مسلط نہیں کرسکتے تو سپرکیسے کرسکتے ہیں : سپریم کورٹ 
  • گورنر سندھ کی چینی سرمایہ کاروں کو کراچی میں صنعتیں قائم کرنے کی دعوت