کوئٹہ، نامعلوم دہشت گردوں کی پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ، 3 اہلکار شہید
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کوئٹہ:
نیو سریاب تھانے کی پولیس موبائل پر نامعلوم دہشت گردوں کے حملے میں 3 پولیس اہلکار شہید ہو گئے جبکہ ایک اہلکار زخمی ہوا۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے پولیس موبائل پر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جان کی بازی ہار گئے۔ شہید ہونے والوں میں ایک سب انسپکٹر اور دو کانسٹیبل شامل ہیں۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق، پولیس اہلکار چائے پی رہے تھے جب دہشت گرد موٹر سائیکل پر سوار ہو کر آئے اور فائرنگ شروع کر دی۔
دہشت گردوں کے حملے کے فوراً بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشت گرد سریاب کے علاقے میں روپوش ہیں اور علاقے کو گھیرے میں لیا گیا ہے، تاہم کچی آبادی کی وجہ سے فورسز کو کارروائی میں مشکلات کا سامنا ہے۔
دہشت گردوں کی تلاش میں سیکیورٹی فورسز نے سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے۔
دوسری جانب، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس بزدلانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ دہشت گردوں کو قانون کے مطابق کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ریاست کمزور نہیں ہے اور دشمنوں کو بھرپور جواب دیا جائے گا۔
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے بھی اس واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی اور دہشت گردی کے خلاف پوری قوم یکجا ہے۔
گورنر سندھ نے زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور کہا کہ دشمن عناصر کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے گا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے مطابق
پڑھیں:
دہشت گردوں کیخلاف آپریشن، صدر مملکت کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری نے مستونگ میں فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس اطلاعات پر مبنی آپریشن میں 3 دہشت گردوں کے خاتمےپر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف علی زرداری نے آپریشن میں شہید ہونے والے میجر زیاد سلیم اول اور سپاہی نظام حسین کو خراج عقیدت اور ان کی قربانی کو سلام پیش کیا، کہا کہ میجر زیاد سلیم اول شہید اور سپاہی نظام حسین شہید نے مادر وطن کے دفاع میں جان کا نذرانہ دے کر بہادری کی نئی مثال قائم کی۔
میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا
صدر مملکت نے شہداء کے اہل خانہ سے دلی ہمدردی اور شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی۔ آصف علی زرداری نے کہاکہ سکیورٹی فورسز کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی ۔ قوم اپنے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔ قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔