کراچی، ڈمپرز جلانے اور سڑک بند کرنے پر گورنر سندھ کا اظہار تشویش
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
کراچی:
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے گزشتہ رات نارتھ کراچی میں ٹریفک حادثے کے بعد مشتعل افراد کی جانب سے ڈمپرز کو نذر آتش کیے جانے اور احتجاج کے دوران سڑک بند کرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں گورنر سندھ نے کہا کہ شہریوں کا ہیوی ٹریفک اور اس سے ہونے والی اموات پر غم و غصہ بجا ہے، تاہم قانون شکنی کسی صورت قبول نہیں کی جا سکتی۔
انہوں نے کہا کہ تمام شہری پُرامن رہیں اور قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں: کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے متعدد موٹر سائیکل افراد کو روند ڈالا، تین افراد زخمی، 5 ڈمپرز نذر آتش
کامران خان ٹیسوری نے زور دیا کہ ہمیں قانون کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنانا ہوگا۔ اشتعال انگیزی سے صرف نقصان ہی ہوگا، کوئی بھی شخص بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازش میں کامیاب نہ ہونے دے۔
گورنر سندھ نے مزید کہا کہ کچھ عناصر شہر کا امن خراب کرنے کی ناپاک کوشش کر رہے ہیں، لیکن چنگاری پھینک کر آگ بھڑکانے کی ان سازشوں کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔
انہوں نے تمام اداروں پر زور دیا کہ حالات کو قابو میں رکھنے اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: گورنر سندھ
پڑھیں:
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی روضۂ حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ پر حاضری
تصویر بشکریہ سوشل میڈیاگورنر سندھ کامران ٹیسوری نے حضرت امام حسین رضی اللّٰہ تعالیٰ عنہ کے روضے پر حاضری دی ہے۔
اس موقع پر گورنر سندھ نے پاکستان کی خوش حالی، سلامتی، ترقی اور امتِ مسلمہ کے اتحاد کے لیے خصوصی دعا کی۔
کامران ٹیسوری نے زائرینِ کربلا سے عقیدت کا اظہار کیا، لنگرِ کا اہتمام اور معصوم بچوں میں ٹافیاں بھی تقسیم کیں۔
ترجمان کے مطابق گورنر سندھ نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات عقیدت و احترام سے قلم بند کیے۔
اس سے قبل گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نجف میں روضۂ حضرت علی کرم اللّٰہ وجہہ پر بھی حاضری دی تھی۔