پردیومن کی موت کے بعد سی آئی ڈی میں اگلا اے سی پی کون ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
بھارتی ٹی وی اداکار پرتھ سمتھان پانچ سال بعد ٹیلی ویژن انڈسٹری میں واپسی کے لیے تیار ہیں، لیکن ان کا نیا پروجیکٹ ایک چیلنجنگ کردار کے ساتھ جڑا ہوا ہے وہ مشہور کرائم شو سی آئی ڈی میں اے سی پی کا کردار ادا کریں گے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پرتھ کو مشہور کرائم شو ’سی آئی ڈی‘ میں اے سی پی پردیومن کا کردار آفر کیا گیا ہے، جو پہلے شیوای ستم نے نبھایا تھا اور وہ اپنے اس کردار کے لیے بےحد مشہور ہیں اور ان کے مداحوں کی ایک بڑی تعداد بھارت سمیت دیگر ممالک میں بھی موجود ہے۔
پرتھ سمتھان نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ابتدائی طور پر انہوں نے یہ کردار قبول کرنے سے انکار کر دیا تھا۔ انہوں نے ایک حالیہ انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ کردار سے خود کو جوڑ نہیں پائے تھے، جس کی وجہ سے وہ ہچکچاہٹ کا شکار تھے۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.
ان کا کہنا تھا کہ شو کی طویل عرصے سے موجود کاسٹ اور اس میں انہیں ’سر‘ کہہ کر مخاطب کیا جانا بھی ان کے لیے ایک عجیب اور غیرمعمولی تجربہ محسوس ہوا، جس کی وجہ سے انہوں نے پہلے کردار سے انکار کیا تاہم، شو کے تخلیق کاروں نے انہیں دوبارہ غور کرنے کے لیے کہا، جس کے بعد پرتھ نے اس پیشکش پر دوبارہ سوچا اور پھر ہاں کردی۔
پرتھ کی سالوں بعد ٹی وی اسکرین پر ایک مشہور کردار کی وجہ واپسی پر ان کے مداحوں کی جانب سے خاصی توجہ مل رہی ہے اور وہ ایک زبردست کم بیک کی توقع کر رہے ہیں۔
یاد رہے کہ پرتھ اس سے قبل کسوٹی زندگی کی 2 سمیت کئی بھارتی ٹی وی ڈراموں میں اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
تاجراورصحافی برادری مل کر ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرسکتے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت )ریجنل یونین آف جرنلسٹس سندھ کے جنرل سیکریٹری شہباز علی اسدی اور جوائنٹ سیکریٹری راؤ حامد گوہر نے کہا ہے کہ تاجر برادری اور صحافی مل کر ملک کی ترقی میں اہم کردار کر سکتے ہیں اس وقت ملک میں صحافی اور تاجر برداری دونوں مشکلات کا شکار ہے اور ملک جمہوریت کے نام پر امریت مسلط ہوتی جارہی ہے یہ بات انھوں نے انجمن تاجران حیدرآباد کے پریس سیکرٹری اور سندھ موٹر سائیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری ا عبدالحمید میمن سے موجود سیاسی صورتحال اور آئین میں 27ترمیم کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی ملاقات میں موجودہ صحافتی و سماجی صورتحال، عوامی مسائل اور سندھ بھر کے صحافیوں کے حقوق کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیاشرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ موجودہ حالات میں صحافیوں کو درپیش مسائل کے حل اور ان کے جائز مطالبات کی منظوری کے لیے متحد و منظم جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے اس موقع پر ریجنل یونین آف جرنلسٹس سندھ کے رہنماؤں شہباز علی اسدی اور راؤ حامد گوہر نے کہا کہ اس وقت ملک میں صحافی اور تاجر دونوں مسائل اور مشکلات کا شکار ہیں اور اور آزادی صحافت صرف برائے نام رہ گئی ہے ملک میں آہستہ آہستہ جمہوریت کے نام پر امریت مسلط ہوتی جارہی ہے آئین پاکستان کو اپنے مفادات کی خاطر زخمی زخمی کردیا گیا ہے اور 27 ترمیم بھی ملک کی ترقی کے لیے نہیں بلکہ اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی خاطر لائی جارہی ہے۔