لاہور:

ملک کے لیے اہم عالمی اعزاز، ای سی او نے پاکستانی شہر کو سیاحتی دارالحکومت کے طور پر نامزد کردیا۔

10 ممالک کی معاشی تعاون تنظیم (ای سی او) نے سال 2027ء کے لیے لاہور کو ای سی او کا سیاحتی دارالحکومت نامزد کردیا ہے، جو کہ پاکستان اور صوبہ پنجاب کے لیے بڑا عالمی اعزاز ہے۔

ای سی او کا 25 رکنی وفد اس سلسلے میں 13 اپریل سے لاہور کا دورہ شروع کرے گا۔ اس دوران لاہور کو باضابطہ طورپر ’ای سی او ٹورازم کیپٹل‘نامز د کرنے کا اعلان کیا جائے گا۔’اکنامک کوآرڈینیشن آرگنائزیشن‘ کے سفیر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی دعوت پر لاہور آئیں گے۔

واضح رہے کہ ازبکستان کے شہرِسبز کو یہ اعزاز پہلے مل چکا ہے جب کہ ترکیہ کے مشرقی اناطولیہ کے شہر اَذرُوم کو 2025 کے لیے ’ای سی او ٹورازم کیپٹل‘نامزد کیاگیا ہے۔

ای سی او میں ترکیہ، ایران، افغانستان، پاکستان کے علاوہ آذربائیجان ، قزاقستان ،کرغزستان،تاجکستان،ترکمانستان اورازبکستان کے ممالک شامل ہیں۔ ای سی او ہر سال 10 میں سے ایک رُکن ملک کے شہر کو اس منفرد اعزاز کے لیے منتخب کرتا ہے ۔

پنجاب کے دارالحکومت اور باغوں کے شہر لاہور کو اس کے بھرپور تاریخی، ثقافتی اور سیاحتی ورثے کے پس منظر میں یہ اعزاز دیاجارہا ہے ۔

2019ء  میں شروع ہونے والے اس سلسلے کا مقصد ای سی او خطے کے تاریخی، ثقافتی و سیاحتی ورثے اور خوبصورتی کو دنیا بھر میں اجاگر کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی میزبانی میں ’ای سی او‘کی مستقل مندوبین کونسل کا اجلاس سول سیکریٹریٹ میں منعقد ہوگا ۔ ’ای سی او‘ ممالک کا وفد میلہ چراغاں دیکھنے کے علاوہ ، والڈ سٹی سمیت دیگر تاریخی مقامات اور سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ بھی کرے گا ۔

مہمان  وفد کے اعزاز میں گورنر ہاؤس میں ظہرانہ بھی دیا جائے گا۔

سینئر صوبائی وزیر پنجاب مریم اورنگزیب نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور کو ’ای سی او ٹورازم کیپٹل‘کا اعزاز ملنا ہماری تاریخ وثقافت اور قومی ورثے کے فروغ کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز لاہور کے تاریخی، تہذیبی، ثقافتی رنگ دنیا کو دیکھانا چاہتی ہیں۔  لاہور کا ’ای سی او ٹورازم کیپٹل‘نامز دہونا ملک اور صوبے میں عالمی سیاحت کے فروغ کی طرف اہم قدم ثابت ہوگا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: لاہور کو کے شہر کے لیے

پڑھیں:

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب

لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں صبح سویرے ہونے والی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، کئی علاقوں میں فیڈرز ٹرپ ہونے سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف علاقوں مال روڈ، لکشمی چوک، گڑھی شاہو، سول سیکرٹریٹ، چوبرجی، مزنگ، چوک ناخذا، فیروزپورروڈ، نشترٹاؤن، جیل روڈ، تاجپورہ،فیصل ٹاؤن، اقبال ٹاؤن، گارڈن ٹاؤن اور کینال روڈ پر بادل برس پڑے جس سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔اسلام آباد اور راولپنڈی میں بھی موسلادھار بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔پنجاب کے دیگر شہروں فیصل آباد، بھوآنہ، خانیوال، حافظ آباد، میاں چنوں، خانیوال، مریدکے، جھنگ، کالا باغ اور دیگر علاقوں میں بھی بادل برس پڑے، کندیاں میں بارش کا پانی گلی محلوں میں جمع ہوگیا۔اس کے علاوہ ایبٹ آباد، ہری پور، صوابی اور گردونواح میں موسلادھار بارش سے ندی نالوں میں طغیانی آ گئی۔دوسری جانب کراچی میں کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی ہوئی، شہر میں صبح اور رات کے اوقات میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں 25 جولائی تک مون سون بارشیں متوقع ہیں، جبکہ شمالی علاقہ جات میں لینڈ سلائیڈنگ اور گلاف پھٹنے کا خطرہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • دارالحکومت میں ’’پولیس اسٹیشن آن ویلز‘‘ اور ’’آن لائن ویمن پولیس اسٹیشن‘‘ قائم
  • ہمارے حکمرانوں نے غزہ میں مظالم کی پشت پناہی کرنیوالے ٹرمپ کو نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا، حافظ نعیم
  • ٹرمپ غزہ میں مظالم کی پشت پناہی کر رہا ہے جبکہ حکمرانوں نوبل انعام کیلئے نامزد کردیا ہے، حافظ نعیم
  •  اسلام آباد نہ بارش سے محفوظ نہ ڈکیتوں سے، اس شہر کو کس کی نظر لگ گئی؟
  • مون سون کا چوتھا سلسلہ پنجاب میں آج بھی بارش برسائے گا
  • پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور خوشخبری، عالمی ریٹنگ ایجنسی نے ایک درجہ بہتر کردیا
  • نائب وزیراعظم اسحاق کا اقوام متحدہ میں خطاب؛ عالمی تنازعات کے حل کا فارمولا پیش کردیا
  • بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے قومی ٹیم کے اعزاز میں عشائیہ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی شرکت
  • سلامتی کونسل میں کھلا مباحثہ، پاکستانی سفیر نے بھارت کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کردیا
  • لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش، نشیبی علاقے زیر آب