صوبائی قیادت کارکنوں کو نظرانداز کر رہی ہے، ن لیگ کوئٹہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ اہم عہدوں پر بیٹھنے کے بعد صوبائی قیادت نے انہیں نظرانداز کیا ہے۔ باہر کے لوگ پارٹی معاملات میں دخل اندازی کر رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کوئٹہ کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ صوبائی قیادت اہم عہدوں پر فائز ہونے کے بعد برے وقت میں فرنٹ لائن پر رہنے والے کارکنوں کو بھول گئی ہے۔ صوبائی قیادت کے قریبی ساتھی پارٹی میں نہ ہونے کے باوجود پارٹی معاملات میں مداخلت کر رہے ہیں۔ یہ گفتگو کوئٹہ میں منعقدہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی اجلاس میں ہوئی۔ ضلع کوئٹہ کے صدر سحر گل خلجی اور جنرل سیکرٹری جاوید اقبال اعوان اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ جس میں پارٹی رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کیں۔ اجلاس میں پارٹی امور اور کارکنوں کے مسائل پر غور کیا گیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سحر گل خلجی اور جاوید اعوان نے کہا کہ اس وقت کوئٹہ سمیت پورے بلوچستان میں پارٹی کارکنوں کو نظرانداز کیا گیا ہے، خاص طور پر کوئٹہ میں صوبائی قیادت کے قریبی ساتھی تنظیمی امور میں مداخلت کر رہے ہیں، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ برے حالات میں فرنٹ لائن کا کردار ادا کرنے والے کارکن آج صوبائی قائدین کی نظروں سے اوجھل ہوگئے، کیونکہ صوبائی قیادت آج اہم عہدوں پر فائز ہوچکی تو انہیں کارکنوں کی کیا ضرورت ہے۔ اجلاس میں مختلف قراردادیں پیش کی گئیں، جس کی کابینہ ارکان نے منظوری دی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ اجلاس جلد طلب کیا جائے گا، جس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صوبائی قیادت اجلاس میں کر رہے
پڑھیں:
کوئٹہ میں ایک اور واقعہ، غیرت کے نام پر لڑکی، لڑکا قتل
کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر غیرت کے نام پر قتل کا ایک اور واقعہ سامنے آیا۔ باپ نے بیٹی اور بھانجے کو گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ ایس ڈی پی او شالکوٹ اطہر رشید نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں نازنین اور غلام قادر جاں بحق ہو گئے جبکہ ملزم عبداللطیف فرار ہو گیا۔ نعشیں قانونی کارروائی کے بعد میتیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔ ان پر پسند کی شادی کرنے کا الزام تھا۔