راولپنڈی:

تھانہ روات کے علاقے میں ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا محکمے سے برطرف اہلکار اغواء برائے تاوان میں ملوث نکلا۔

ہاتھوں میں مڑولا وائر لیس سیٹ تھامے خود کو ایف آئی اے اور اسلام آباد پولیس سے ظاہر کرکے ملزمان نے تیل کا کاروبار کرنے والے محمد نذیر عرف گولڈن نامی شہری کو اٹھایا جبکہ مغوی کے قریبی افراد نے روات پولیس سے رجوع کیا تو پولیس نے مغوی کے دوست کے بیان پر اغوا کے جرم میں مقدمہ درج کر لیا۔

ملزمان شہری کی رہائی کے لیے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کرتے رہے اور بات 15 لاکھ روپے پر طے کرنے پر رقم کے ہمراہ چک بیلی موڑ سمیت مختلف جگہوں پر بلواتے رہے۔

ایس ایچ او روات زاہد ظہور کی سربراہی میں ٹیم نے جی ٹی روڈ پر ناکہ بندی کی، جیسے ہی ملزمان رقم کی وصولی کے لیے جی ٹی روڈ پہنچے تو پولیس ٹیم نے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ مغوی محمد نذیر کو بھی باحفاظت بازیاب کروا لیا گیا، ملزمان سے گاڑی اور دیگر اشیاء بھی برآمد کر لی گئیں۔

ایف آئی اے کا جعلی اہلکار اور اسلام آباد پولیس کا سابق اہلکار دو ساتھیوں سمیت موقع سے فرار ہو جانے میں کامیاب ہوگئے۔ انسپکڑ زاہد ظہور ایس ایچ او روات کا کہنا ہے کہ ملزمان کے تعاقب میں ہیں جلد انھیں بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اور اسلام

پڑھیں:

انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیرملکی گرفتار

کراچی:

وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے انسانی اسمگلنگ اور غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار کرلیے، جن کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے۔

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل تفتان نےکارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر بارڈر کراسنگ کی کوشش میں ملوث 20 ملزمان گرفتار کرلیے ہیں۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتارملزمان کا تعلق بنگلہ دیش سے ہے اور گرفتار ملزمان وزٹ ویزے پر پاکستان آئے تھے۔

ملزمان نے ماشکیل بارڈر ضلع چاغی سے بارڈرکراسنگ کی کوشش کی۔

انہوں نے بتایا کہ مذکورہ کارروائی فرنٹیئرکور حکام کے تعاون سےعمل میں لائی گئی ہے، گرفتار ملزمان سے جب قانونی دستاویزات طلب کی گئیں تو وہ تسلی بخش جواب پیش نہ کرسکے۔

ایف آئی اے نےملزمان کو ماشکیل بارڈر کے قریب حراست میں لیا اور گرفتار ملزمان کے خلاف تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی؛ پولیس مقابلے میں ہلاک و زخمی ڈکیت ایس پی یو اہلکار کی شہادت میں ملوث نکلے
  • کراچی میں تاوان کی غرض سے اغوا کی گئی بچی کس طرح بازیاب ہوئی؟
  • زمان پارک پر اسلام آباد پولیس پر حملے کا کیس، عمران خان کو سمن جاری
  • اغوا برائے تاوان
  • لاہور: شہریوں کو اغوا کرکے تاوان لینے والے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا
  • لاہور: سی سی ڈی اہلکار بن کر شہری کو اغوا کرنے والے 3 پولیس ملازمین گرفتار
  • گھوٹکی: جرائم پیشہ عناصر سے رابطوں اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے پر 6 پولیس اہلکار برطرف
  • رحیم یار خان؛ پولیس کی کچہ کریمنلز کے خلاف کارروائی، دو مغوی بازیاب
  • انسانی اسمگلنگ، غیرقانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیرملکی گرفتار
  • وزیراعظم نے سیف سٹی کے منصوبے  پولیس سٹیشن آن وہیلز کا افتتاح کر دیا