اداکارہ گوہر خان کے ہاں جلد دوسرے بچے کی پیدائش متوقع
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اداکارہ گوہر خان اور ان کے شوہر ٹک ٹاکر زید دربار نے دوسرے بچے کی آمد کی خوشخبری شیئر کردی۔
بھارتی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل گوہر خان اور ان کے شوہر زید دربار نے اپنے دوسرے بچے کی متوقع آمد کی خوشخبری سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے جاری کرتے ہوئے مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے جس میں وہ ایک انگریزی گانے پر ڈبنگ کر رہے تھے۔
اس خوبصورت جوڑی نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ ویڈیو پوسٹ کی، جس میں انہیں خوشگوار انداز میں رقص کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ وہ ایک بار پھر والدین بننے والے ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Gauahar Khan (@gauaharkhan)
اداکارہ اور زید دربار نے اس ویڈیو کے کیپشن میں ’بسم اللہ‘ لکھتے ہوئے مداحوں سے محبت اور دعاؤں کی درخواست کی۔
اس اعلان کے بعد مداحوں اور ساتھی فنکاروں نے بھی اس جوڑے کو مبارکباد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یاد رہے کہ یاد رہے کہ گوہر خان، ریئلٹی شو ’بگ باس 7‘ کی فاتح بھی رہ چکی ہیں اور زید دربار نے 2020 میں شادی کی تھی اس خوبصورت جوڑی نے 2023 میں پہلے بیٹے کا استقبال کیا تھا۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاری، بجٹ میں ریلیف پیکیج متوقع
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 جون2025ء)سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تیاری جاری ہے جب کہ بجٹ 2025-26 میں سرکاری ملازمین کیلئے حکومت کی جانب سے ریلیف پیکیج دیا جانا متوقع ہے۔(جاری ہے)
رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کیلئے 30 فیصد ڈسپیئرٹی الاؤنس کی تجویز ہے، اس کے علاوہ گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کیلئے 15 فیصد تنخواہوں میں اضافے کی تجویز ہے۔ذرائع نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے، 2022 کے ایڈہاک الاو?نس کو بنیادی تنخواہ میں ضم کرنے کی بھی تجویز زیر غور ہے۔