پاکستانی اور ترک کمپنیوں نے سرحد پار تجارت کو ڈیجیٹل بنانے کے لیے اشتراک کیا ہے، گلیکسی فائی اور آسیردیکس نے لاجسٹکس میں ڈیجیٹل انقلاب کے لیے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025ء کے دوران ملک کے مائننگ اور تجارتی شعبوں میں بڑھتی ہوئی بین الاقوامی دلچسپی کے پس منظر میں، پاکستانی اور ترک کمپنیوں کے درمیان ایک اہم ڈیجیٹل شراکت داری قائم ہوئی ہے، جس کا مقصد سرحد پار تجارت میں انقلاب لانا ہے۔

پاکستان کی معروف ڈیجیٹل فریٹ مینجمنٹ کمپنی گلیکسی فائی سولیوشنز نے ترکی کی ٹیکنالوجی کمپنی آسیردیکس کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط کیے ہیں۔

آسیردیکس ڈیجیٹل تبدیلی اور ڈیٹا ایکسچینج سلوشنز میں مہارت رکھتی ہے۔ اس معاہدے کا مقصد ترکی میں گلیکسی فائی پلیٹ فارم کا نفاذ ہے، جسے مستقبل میں ترکی کے سنگل ونڈو سسٹم کے ساتھ منسلک کرنے کا ارادہ ہے۔

مفاہمتی یادداشت پر بدھ کے روز کراچی میں گلیکسی فائی کے بانی و سی ای او آصف پرویز اور آسیردیکس گروپ کے سی ای او  حلیل ساری باش نے دستخط کیے۔

یہ اسٹریٹجک اتحاد عالمی لاجسٹکس کی ڈیجیٹلائزیشن کی جانب ایک بڑا قدم ہے، جہاں دونوں کمپنیاں ایک شفاف، مؤثر اور مربوط تجارتی نظام کی تشکیل کے لیے پرعزم ہیں۔

گلیکسی فائی کے سی ای او آصف پرویز نے کہا ہے کہ ترکی کی مارکیٹ علاقائی اور بین البرعظمی لاجسٹکس کے مستقبل کے لیے مرکزی حیثیت رکھتی ہے، آسیردیکس کے ساتھ ہمارا اتحاد ایک مربوط ڈیجیٹل تجارتی ماحول کے قیام کی جانب اہم پیش رفت ہے۔ ہمارا حتمی ہدف گلیکسی فائی پلیٹ فارم کو ترکی کے سنگل ونڈو سسٹم سے منسلک کرنا ہے تاکہ ایک ہموار لاجسٹکس ایکو سسٹم تشکیل دیا جا سکے۔

اس موقع پر آسیردیکس گروپ کے سی ای او مسٹر حلیل ساری باش نے کہا کہ "ہم گلیکسی فائی کے ساتھ شراکت پر پُرجوش ہیں، تاکہ عالمی لاجسٹکس کو قومی ڈیجیٹل انفراسٹرکچر سے جوڑا جا سکے۔ ہمارا مشترکہ مقصد سرحد پار تجارت میں شفافیت اور مؤثریت کو بہتر بنانے کے لیے جدید ترین حل فراہم کرنا ہے۔"

اس کے ساتھ ساتھ گلیکسی فائی پاکستان سنگل ونڈو (PSW) کے ساتھ بھی اپنے پلیٹ فارم کو مربوط کرنے پر کام کر رہی ہے، جو دونوں ممالک کے درمیان تجارتی روابط اور لاجسٹکس کو مزید ہموار بنائے گا۔

گلیکسی فائی، ترکی سنگل ونڈو اور پاکستان سنگل ونڈو کے درمیان ابھرتا ہوا یہ سہ فریقی ڈیجیٹل تجارتی کوریڈور باہمی انضمام اور ڈیٹا پر مبنی تجارتی سہولت کاری کے لیے ایک مثالی ماڈل کے طور پر سامنے آ رہا ہے، جو دونوں ممالک کو عالمی تجارتی ڈیجیٹلائزیشن کی تحریک میں پیش پیش رکھے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: سرحد پار تجارت سنگل ونڈو سی ای او کے ساتھ کے لیے

پڑھیں:

عالمی CIO200 فورم: وژنری قیادت اور ڈیجیٹل مہارت کا شاندار مظاہرہ

سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں عالمی CIO فورم کے زیرِ اہتمام ’ورلڈ CIO 200 سمٹ سعودی ایڈیشن 2025‘ ریاض میں منعقد کیا گیا۔ جس میں پاکستانی، ملکی اور غیر ملکی CIOs، CISOs اور GRC ہیڈز نے شرکت کی۔ جس کا مقصد سعودی عرب کے ڈیجیٹل تبدیلی کے سفر کو مزید تیز کرنا تھا۔

یہ سمٹ مصنوعی ذہانت (AI)، سائبر سیکیورٹی، کلاؤڈ ٹیکنالوجی اور تکنیکی قیادت کے جدید رجحانات پر مبنی ایک اسٹریٹجک پلیٹ فارم تھا۔

تقریب میں GEC کے سی ای او رونک سمنتارائے اور سعودی عرب کے کنٹری ایمبیسیڈر انجینیئر محمد مہناشی نے مملکت کے مضبوط ڈیجیٹل معیشت کے عزم کو دہرایا، جبکہ ڈاکٹر حسن محمد الامیر نے سعودی عرب کی تکنیکی حکمتِ عملی پر ایک پُراثر کلیدی خطاب پیش کیا۔

اس کے علاوہ پینل ڈسکشنز کا انعقاد کیا گیا، جس میں انجینیئر محمد مہناشی، محمد الشبانی، شہاب النجار نے AI or Dieکلاؤڈ ایگزٹ اسٹریٹیجی اور پاکستانی عدنان رفیق احمد نے رسک مینجمنٹ اور بزنس کنٹینیوٹی پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

سمٹ کے آخر میں ڈیجیٹل پبلک سروسز میں نمایاں خدمات سرانجام دینے والوں اور ٹیکنالوجی کے ممتاز رہنماؤں کو سرٹیفکیٹ اور ایوارڈز سے نوازا گیا۔

یہ سمٹ نہ صرف سعودی عرب کی بطور ابھرتے ہوئے ٹیک ہب کی حیثیت کو اجاگر کرتا ہے، بلکہ وژنری قیادت کے ذریعے اس کے ڈیجیٹل مستقبل کی راہیں بھی واضح کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews ڈیجیٹل مہارت ریاض سائبر سیکیورٹی سعودی عرب عالمی فورم وی نیوز

متعلقہ مضامین

  • وفاقی کابینہ نے پاکستان ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی کے قیام کی منظوری دے دی
  • وزیراعظم، نائب وزیراعظم کی اتصالات گروپ کو پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر میں سرمایہ کاری بڑھانے کی دعوت
  • کمپٹیشن کمیشن کی کارٹل اور گمراہ کن تشہیر کے خلاف سخت کارروائیاں
  • عالمی CIO200 فورم: وژنری قیادت اور ڈیجیٹل مہارت کا شاندار مظاہرہ
  • عراق:غاروں کے اندر میتھین گیس سے مزید 3 ترک فوجی جاں بحق
  • یورپی یونین تجارتی معاملات کا’’مصالحتی کوڈ‘‘، عالمی تجارت کے لئے بہترین حوالہ
  • لاہور ایئرپورٹ پر ترکی ایئرلائن کی ہنگامی لینڈنگ، فنی خرابی سے مسافر خوفزدہ
  • پاکستان میں مائیکروسافٹ کا دفتر بند: کیا ملکی ڈیجیٹل معیشت کو نقصان ہو سکتا ہے؟
  • افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کی کوشش ناکام(30دہشتگردہلاک)
  • پاکستان اور قزاخستان کے درمیان تجارت 1 ارب ڈالر تک بڑھانے کا ہدف مقرر