عالمی بنک کے تین رکنی وفد کا 1530میگا واٹ کے تربیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اپریل2025ء)عالمی بنک کے تین رکنی وفد نے 1530 میگا واٹ کے زیر تعمیر تربیلا پانچویں توسیعی پن بجلی منصوبہ کا دورہ کیا۔ وفد کی قیادت عالمی بنک کے جنوبی ایشیا میں ریجنل ڈائریکٹر برائے انفراسٹرکچر پنکج گپتا کررہے تھے۔ چیئرمین واپڈا انجینئر لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) سجاد غنیبھی وفد کے ہمراہ تھے۔
وفد نے پراجیکٹ کی اہم سائٹس کا دورہ کیا اور وہاں جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ ان سائٹس میں ریزڈ ان ٹیک، ٹنل، پن سٹاک اور پاور ہاؤس شامل ہیں۔ قبل ازیںچیئرمین واپڈا نے وفد کا خیرمقدمی کلمات میں پاکستان میں پانی اور پن بجلی کے وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے عالمی بنک کے تعاون کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ واپڈا اور عالمی بنک کے مابین گذشتہ 6 دہائیوں پر مشتمل دیرینہ شراکت داری آنے والے دنوں میں مزید مستحکم ہوگی۔(جاری ہے)
سائٹ پر بریفنگ کے دورا ن تر بیلا پانچویں توسیعی منصوبہ کے جنرل منیجر/ پراجیکٹ ڈائریکٹر نے وفد کو بتایا کہ پراجیکٹ کی تمام سات اہم سائٹس پرکام تسلی بخش رفتار سے جاری ہے۔ پراجیکٹ پر حاصل ہونے والے اہم اہداف کا ذکر کرتے ہوئے وفد کو بتایا گیا کہ ان ٹیک شافٹ، پین سٹاک، پاور ہاؤس، سوئچ یارڈ پر کھدائی کا کام مکمل ہوچکا ہے جبکہ Raised ان ٹیک، پاور ہاؤس، سوئچ یارڈ، ٹیل ریس Culvertاور کینال پر کنکریٹ کا کام جاری ہے۔ تینوں پیداواری یونٹوں پر ڈرافٹ ٹیوبز نصب ہوچکی ہیں۔ علاوہ ازیں پن سٹاک پائپس اورسوئچ یارڈ میں الیکٹرومکینیکل آلات کی تنصیب جاری ہے۔ پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار 2026میں شیڈول ہے۔ تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ، واپڈا کے ماحول دوست اور کم لاگت بجلی پیدا کرنے کے پروگرام کا حصہ ہے۔ منصوبے کی تعمیر کیلئے عالمی بنک 390ملین ڈالر کی مالی معاونت فراہم کررہا ہے۔ پانچویں توسیعی منصوبے کے تحت، تربیلا ڈیم پراجیکٹ کی ٹنل نمبر 5 پر تین پیداواری یونٹ نصب کیے جا رہے ہیں۔ ان میں سے ہر یونٹ کی پیداواری صلاحیت510 میگا واٹ ہے۔ منصوبہ نیشنل گرڈ کو ہر سال اوسطاًً ایک ارب 34کروڑ 70لاکھ یونٹ پن بجلی فراہم کرے گا۔ تربیلا پانچواں توسیعی منصوبہ مکمل ہونے پر تربیلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی کی پیداواربڑھ کر 6ہزار18 میگا واٹ ہوجائے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے توسیعی منصوبہ عالمی بنک کے جاری ہے
پڑھیں:
پاکستان ویمنز کرکٹ کا آئرلینڈ کے خلاف 15 رکنی اسکواڈ اعلان
پاکستان ویمنز نیشنل سلیکشن کمیٹی نے آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں پر مشتمل ٹی 20 سیریز کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ منتخب شدہ کھلاڑیوں کا انتخاب ویمنز سکلز کیمپ میں شریک 24 کھلاڑیوں میں سے کیا گیا ہے۔ اس موقع پر فاطمہ ثنا کو ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ اس سال کے ویمنز انڈر 19 ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والی نوجوان کھلاڑی ایمان فاطمہ کو بھی قومی ویمنز اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، جو کہ ٹیم کی مستقبل کی مضبوطی کا ثبوت ہے۔ منتخب شدہ 15 رکنی ٹیم آئرلینڈ روانگی سے قبل کراچی میں پری سیریز کیمپ میں شرکت کرے گی تاکہ ٹیم کی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے۔ آئرلینڈ کے خلاف تین میچوں کی یہ ٹی 20 سیریز 6 اگست سے شروع ہو کر 10 اگست تک ڈبلن میں کھیلی جائے گی۔ 15 رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام درج ذیل ہیں: عالیہ ریاض، ڈیانا بیگ، ایمان فاطمہ، گل فیروزا، مونیبہ علی، نجیحہ علوی (وکٹ کیپر)، نشرہ سندھو، ناتالیہ پرویز، رمین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، سدرہ امین، طوبیٰ حسن اور وحیدہ اختر۔ یہ سیریز پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے لیے اپنے کھیل کو بہتر بنانے اور بین الاقوامی میدان میں اپنی پہچان کو مضبوط کرنے کا موقع ہوگی۔