یو این چائنیز ڈے 2025ْ اور پانچویں سی ایم جی چائنیز لینگویج ویڈیو فیسٹیول کا آغاز
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
اقوام متحدہ : یو این چائنیز ڈے 2025 اور پانچویں سی ایم جی چائنیز لینگویج ویڈیو فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز ہوگیا۔
جمعرات کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ اس ایونٹ کا انعقاد چائنا میڈیا گروپ،جنیوا میں اقوام متحدہ کے دفتر اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں میں چین کے مستقل مشن اور اقوام متحدہ کے جنیوا دفتر نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔
“چائنا ٹریول” کی تھیم پر مبنی یہ ایونٹ دنیا بھر کے تخلیق کاروں کو دعوت دیتا ہے کہ وہ چین میں اپنے سفری تجربات کو ریکارڈ کریں، چین کے رسم و رواج، ثقافتی دلکشی اور جدید ترقی کی نمائش کریں، اور چین کو جاننے اور سمجھنے کے لئے دنیا کو ایک موقع فراہم کریں۔
یہ چائنا میڈیا گروپ کے یورپی صدر دفتر کی جانب سے یو این چائنیز ڈے اور سی ایم جی چائنیز لینگویج ویڈیو فیسٹیول کے انعقاد کا مطسلسل پانچواں سال ہے ۔
گزشتہ چار ایڈیشنز میں سی ایم جی چائنیز لینگویج ویڈیو فیسٹیول میں 60 سے زائد ممالک اور خطوں سے 3000 سے زیادہ اعلیٰ معیار کی ویڈیو ز موصول ہوئی ہیں جس سے اس پروگرام کی عالمی مقبولیت کا اندازہ ہوتا ہے ۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کا گردوارہ دربار صاحب کرتارپور کا دورہ
لاہور:اقوام متحدہ کے بھارت اور پاکستان کے مابین تعینات فوجی مبصرین کے ایک وفد نے گردوارہ سری دربار صاحب کرتارپور کا دورہ کیا اور کہا کہ گردوارہ دربار صاحب کرتارپور دنیا بھر میں امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال ہے۔
اقوام متحدہ کے فوجی مبصرین کے وفد میں میجر جوناتھن اسٹوپانی (سوئٹزرلینڈ)، میجر میرلا یاپرنین (کروشیا)، فلائٹ لیفٹیننٹ کنو کوان لممانگکن (تھائی لینڈ) اور کیپٹن مارکو اسٹجیپانووچ شامل تھے۔
پراجیکٹ مینجمنٹ یونٹ (پی ایم یو) کی انتظامیہ نے وفد کا پرتپاک خیرمقدم کیا، مہمانوں کو گردوارہ سری دربار صاحب کرتارپور کی تاریخی حیثیت، موجودہ حالات، اس منصوبے کے پس منظر اور بین المذاہب ہم آہنگی و امن کے تناظر میں اس کی اہمیت کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
گردوارہ صاحب کے گرنتھی کی جانب سے وفد کو سرورپا (اعزازی چادر) اور یادگاری تحائف پیش کیے گئے۔
مہمانوں نے اپنے تاثرات میں کہا کہ گردوارہ دربار صاحب کرتارپور دنیا بھر میں امن، محبت اور بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک بہترین مثال ہے، جہاں نہ صرف ہمسایہ ملک سے بلکہ دنیا بھر سے عقیدت مند حاضری دیتے ہیں اور دعائیں مانگتے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مبصرین نے گردوارے میں بہترین میزبانی پر پی ایم یو انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔