کسی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، خبریں پروپیگنڈا ہیں، پی ٹی آئی
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے مذاکرات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ خبریں غلط ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ مذاکرات کے حوالے سے چلنے والی خبروں کی تردید کی اور کہا کہ ایک نجی چینل نے مذاکرات کے حوالے سے غلط خبر چلائی ہے جس کی میں تردید کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مذکورہ نجی چینل سے میرا رابطہ ہوا تھا ، انہوں نے خبر پر معذرت بھی کی جبکہ بانی چئیرمین نے مجھے مذاکرات کے حوالے سے کوئی ٹاسک نہیں دیا۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ میری میڈیا سے گزارش ہے کہ خبر سے پہلے مؤقف ضرور لے لیا کریں۔
دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی نے بھی خبر کی تردید جاری کر دی اور کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ہمارے قائد عمران خان صاحب اور چیئرمین بیرسٹر گوہر کی ملاقات کے حوالے سے ذرائع سے چلنے والی تمام خبروں کی تردید کرتی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ ہم یہ سمجھتے ہیں کہ اس قسم کی خبر چلانے سے پہلے اگر گوہر صاحب کا موقف لے لیا جاتا تو بہت بہتر ہوتا، یہ جتنی بھی خبریں چلائی گئی ہیں ان میں کوئی سچائی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ مذاکرات سے متعلق خبریں تحریک انصاف کے خلاف منظم پروپیگنڈے کا حصہ ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر کے حوالے سے نے کہا کہ کی تردید
پڑھیں:
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر سے امریکی نائب سفیر کی ملاقات
چیئرمین پی ٹی آئی گوہر علی خان سے امریکی نائب سفیر نے ملاقات کی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق زیکری وی ہارکن رائڈر نے گوہر علی خان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں جیکب ہال اور رءوف حسن بھی شریک تھے۔
ملاقات کے دوران ملکی سیاسی، سیکیورٹی اور معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس دوران دونوں جانب سے باہمی رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔
ملاقات خوشگوار اور کھلے ماحول میں ہوئی، فریقین نے باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔