آرمی چیف سرحدوں کی طرح ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں، گورنر سندھ
اشاعت کی تاریخ: 10th, April 2025 GMT
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ آرمی چیف سرحدوں کی طرح ملکی معیشت کی بھی حفاظت کررہے ہیں۔
کراچی میں ملائیشین ایئرلائن کے پاکستان میں فضائی آپریشن کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی جب مان اور ٹھان لیں تو سب کچھ کر گزرتے ہیں، آج قوم میں وہی جوش اور جذبہ دیکھ رہا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ تاجر برادری، بزنس مین بھی اپنے طور پر کوششیں کررہے ہیں، میں آرمی چیف حافظ سید عاصم منیر کو جنہوں نے ایس آئی ایف سی جیسا قدم اٹھایا، غیرملکی ایئرلائن کی سرمایہ کاری میں حافظ عاصم منیر کا کردار ہے۔
گورنر سندھ نے کہا کہ حافظ عاصم منیر سرحدوں کی طرح ملک کی حفاظت کررہے ہیں اور اسی وجہ سے غیرملکی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہی ہیں، یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم اور صدر مملکت کو بھی ملکی معیشت کیلیے سر جوڑنا پڑے گا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: کررہے ہیں
پڑھیں:
گورنر سندھ نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی تقریبات کی منظوری دے دی
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یکم سے 14 اگست تک معرکہ حق جشن آزادی کی تقریبات کی مںظوری دے دی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی زیر صدارت گورنر ہاؤس میں 'معرکہ حق'، جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔
گورنر سندھ نے 'معرکہ حق'، جشنِ آزادی تقریبات (1 تا 14 اگست) کے پروگرامز کی حتمی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ تمام تقریبات کی براہ راست نگرانی خود کروں گا۔
اس حوالے سے متعلقہ افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر دی گئی ہیں۔ اجلاس میں پرنسپل سیکریٹری، ملٹری سیکریٹری، پریس سیکریٹری، ایڈیشنل سیکریٹریز اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔