کراچی، مشتعل شہریوں نے ایک اور واٹر ٹینکر کو آگ لگادی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
کراچی کے علاقے سخی حسن کے قریب مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واٹر ٹینکر نے ناظم آباد میں شہری کو ٹکر ماری، موٹرسائیکل پر کچھ لوگوں نے ٹینکر کا پیچھا کیا۔
پولیس کے مطابق ٹینکر تیز رفتاری کی وجہ سے سخی حسن کے قریب الٹ گیا، جس کے بعد موٹرسائیکل سوار افراد نے ٹینکر کے شیشے توڑ کر ٹینکر کو آگ لگادی۔
مشتعل شہریوں نے ٹینکر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
کراچی میں غیر ملکی شہریوں کے گھروں میں ڈکیتیاں، اہم انکشافات
دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیوی بھی وارداتوں میں شریک تھی، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں حلیہ بدل کر غیر ملکی شہری کے گھروں میں ڈکیتیاں کرنے والے میاں بیوی کو گرفتار کر لیا گیا، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں غیر ملکی شہری کے گھر ڈکیتی میں ملوث گروہ کے سرغنہ کو گرفتار کر لیا گیا۔ ایس ایس پی ملیر عبدالخالق پیرزادہ نے بتایا کہ ملیر سٹی پولیس نے کلفٹن تھانے کی حدود سے ملزم کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم کی شناخت محمد فیاض کے نام سے ہوئی۔
عبدالخالق پیرزادہ کا کہنا تھا کہ ملزم مختلف علاقوں میں چوری و ڈکیتی میں ملوث رہا، دورانِ تفتیش ملزم نے بتایا کہ بیوی بھی وارداتوں میں شریک تھی، بیوی ملازمہ بن کر گھر میں معلومات اکٹھی کرتی اور واردات میں مدد دیتی تھی، کلفٹن میں غیر ملکی شہری کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کا سامان لوٹا گیا تھا۔ ایس ایس پی ملی کے مطابق متاثرہ شہری کی مدعیت میں تھانہ کلفٹن میں مقدمہ درج درج کیا گیا تھا۔