پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کا طویل انتظار ختم ہونے جا رہا ہے اور آج سے اس بڑے کرکٹ ایونٹ کا باقاعدہ آغاز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گا شام سات بجے رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں آتش بازی اور شاندار پرفارمنسز شامل ہوں گی معروف گلوکارہ عابدہ پروین علی ظفر نتاشہ بیگ اور دیگر فنکار اپنی آواز کا جادو جگائیں گے افتتاحی میچ رات ساڑھے آٹھ بجے دفاعی چیمپئن لاہور قلندرز اور تین بار کی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا دونوں ٹیمیں بہترین کھلاڑیوں کے ساتھ میدان میں اتریں گی لاہور قلندرز کی قیادت شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی باگ ڈور شاداب خان کے ہاتھوں میں ہو گی پی ایس ایل 10 میں شائقین کرکٹ کی دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی نئی جدتیں شامل کی گئی ہیں اس بار تمام میچز میں مکمل اردو کمنٹری فراہم کی جائے گی جبکہ میچز کے دوران ریفل ٹکٹ کے ذریعے انعامات اور پلیئر ٹریکنگ ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جا رہی ہے اس بار ایونٹ کی کوریج کو مزید جدید بنانے کیلئے 32 کیمروں کے ساتھ اعلیٰ معیار کی نشریات فراہم کی جائیں گی جو مختلف چینلز اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے ذریعے دنیا بھر میں نشر کی جائے گی شماریاتی اعتبار سے اسلام آباد یونائیٹڈ نے پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 100 میچز کھیلے ہیں جن میں سے 55 جیتے جبکہ 44 میں شکست کا سامنا کیا اور ایک میچ برابر ہوا دوسری جانب لاہور قلندرز نے اب تک 94 میچز میں سے 40 میں فتح حاصل کی 51 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ تین میچز ٹائی ہوئے پی ایس ایل کی تاریخ میں کامیاب ترین کپتان ملتان سلطانز کے محمد رضوان ہیں جنہوں نے 42 میچز میں سے 29 میں ٹیم کو کامیابی دلائی ان کا جیت کا تناسب پی ایس ایل میں کسی بھی کپتان سے زیادہ ہے یعنی 66.

6 فیصد جبکہ شاداب خان 62.3 فیصد جیت کے ساتھ دوسرے اور سرفراز احمد 58.1 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں بابر اعظم کا وننگ ریٹ 54.7 فیصد ہے دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر سرفراز احمد نے بھی ایک مرتبہ پھر پی ایس ایل میں ایکشن میں نظر آنے کا عندیہ دیا ہے انہوں نے کہا ہے کہ اگر موقع ملا تو ٹیم کے لیے میدان میں اتریں گے ان کا کہنا تھا کہ ٹیم اس سیزن میں مزید مضبوط نظر آتی ہے فیلڈنگ کا معیار بھی بلند ہوا ہے اور نوجوان کھلاڑی بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں شائقین کرکٹ کو آج سے ایک نئے اور دلچسپ سیزن کا آغاز دیکھنے کو ملے گا جہاں نہ صرف شاندار کرکٹ ہوگی بلکہ نئی ٹیکنالوجی اور جدت کے امتزاج سے یہ ایونٹ پہلے سے زیادہ یادگار بننے جا رہا ہے

ذریعہ

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: اسلام آباد یونائیٹڈ لاہور قلندرز پی ایس ایل کے ساتھ

پڑھیں:

بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی

رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔  اسلام ٹائمز۔ رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری کل بتاریخ تین جون بروز بدھ شام چار بجے گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کی تحصیل علی آباد کے ڈگری کالج گراؤنڈ میں انتخابی جلسے سے خطاب کریں گی۔ جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کل تین جون بروز بدھ شام پانچ بجے گلگت بلتستان کے ضلع دیامر کی تحصیل چلاس میں واقع فٹبال گراؤنڈ میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • بلاول کل چلاس جبکہ آصفہ بھٹو ہنزہ میں خطاب کریں گی
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • محکمہ موسمیات نے تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی کردی
  • اڈیالہ جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات
  •  یکم جون سے فیس لیس چالان سسٹم کا آغاز،پہلے دن کتنے چالان جاری ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئی
  • سوات: گھر کی چھت اور ہوٹل کا کمرہ گرنے سے بچیوں سمیت 3 افراد جاں بحق
  • لاہور: محکمۂ قانون پنجاب نے بجٹ کی تاریخ تبدیل کرنے کی تجویز دے دی
  • افغان ٹیم پہلی بار بھارت میں ٹی ٹوئنٹی سیریز کی میزبانی کرے گی
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے