نیویارک میں 311سال پرانا وائلن ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 اپریل ۔2025 )امریکہ میں نیلامی کے لیے پیش ہونے والا 311 برس پرانا وائلن ایک کروڑ 13 لاکھ ڈالر میں فروخت ہوگیا ہے لیکن اتنی بھاری قیمت کے باوجود یہ تاریخ کا مہنگا ترین ساز نہیں بن سکا وائلن کو امریکہ کے شہر نیویارک کے نیلام گھر ”ساتھبیز“ میں نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا.
(جاری ہے)
یہ وائلن اٹلی سے تعلق رکھنے والے آلاتِ موسیقی کے مشہور کاریگر انتونیو اسٹریڈیواری نے 1714 میں بنایا تھا ساتھبیز نے توقع ظاہر کی تھی کہ یہ وائلن ایک کروڑ 20 لاکھ سے ایک کروڑ 80 لاکھ ڈالر کے درمیان فروخت ہوگا اور اندازہ ظاہر کیا تھا کہ یہ اب تک سب سے زیادہ داموں نیلام ہونے والا آلہ موسیقی بن جائے گا نیلام ہونے والے وائلن کا نام ”یواکم ما اسٹریڈیواریس‘ ‘ہے اور اسے انتونیو اسٹریڈیواری کے تیار کیے گئے شاہ کار سازوں میں شمار کیا جاتا ہے.
اس سے قبل 2011 میں انتونیو اسٹریڈیواری کا ایک اور وائلن ”لیڈی بلنٹ“ ایک کروڑ 59 لاکھ ڈالر میں نیلام ہوا تھا جسے تاریخ میں سب سے زیادہ قیمت پر نیلام ہونے والا آلہ موسیقی قرار دیا جاتا ہے اور اسی بنیاد پر اسے ”گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ“ میں بھی شامل کیا گیا تھا اسٹریڈیواری نے 1721 میں لیڈی بلنٹ نامی وائلن بنایا تھا جب کہ نیویارک میں نیلام ہونے والا وائلن ”یواکم ما اسٹریڈیواریس“ اس سے بھی چھ برس پہلے تیار کیا گیا تھا اس وائلن کا نام’ ’یواکم ما اسٹریڈیواریس“بھی مختلف ادوار میں اس کی ملکیت رکھنے والے دو افراد کے نام پر رکھا گیا ہے. یورپی ملک ہنگری کے وائلن کے ماہر ”جوزف یواکم“ اس کے مالک رہے ہیں جو 1831 میں پیدا ہوئے اور 1907 میں ان کا انتقال ہوا ان کے نام کا ایک حصہ وائلن کے نام میں شامل کیا گیا ہے اس کے بعد چین کے ایک شہری ”سی ہن ما“ اس کے مالک رہے ہیں ان کے نام سے لفظ”ما“ وائلن کے نام میں شامل ہے سی ہن ما 1926 میں چین میں پیدا ہوئے تھے بعد ازاں وہ 1948 میں امریکہ منتقل ہوئے اور امریکہ ہی میں 2009 میں ان کا انتقال ہوا. ہن ما کے انتقال کے بعد ان کے ترکے سے یہ وائلن ریاست میساچوسٹس کے شہر بوسٹن میں قائم میوزک سکول نیو انگلینڈ کنزرویٹری کو تحفے میں دے دیا گیا تھا وائلن کی ملکیت رکھنے والے میوزک سکول کے مطابق نیلامی سے حاصل ہونے والی رقم سے طلبہ کو اسکالرشپ دینے کے لیے فنڈ قائم کیا جائے گا.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے نیلام ہونے ہونے والا لاکھ ڈالر میں نیلام ایک کروڑ کیا گیا گیا تھا کے نام
پڑھیں:
بگ باس 19 کی میزبانی کے لیے سلمان خان کتنے کروڑ لیں گے؟
بھارت کا مقبول رئیلٹی شو ’بگ باس‘ جو کئی سالوں سے ناظرین کی توجہ حاصل کیے ہوئے ہے اس کا سیزن 19 اگست سے شروع ہوگا جس کی میزبانی کے لیے بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان ایک بار پھر تیار ہیں۔
رپورٹس کے مطابق یہ بگ باس کا اب تک کا سب سے طویل سیزن ہو سکتا ہے، جو تقریباً 5 ماہ پر محیط ہوگا۔ اداکار کل 15 ہفتوں تک شو کی میزبانی کریں گے جس کے عوض انہیں 120 سے 150 کروڑ بھارتی روپے تک کی ادائیگی کی جائے گی۔ اور ہر ویک اینڈ پر انہیں تقریباً 8 سے 10 کروڑ روپے دیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا ‘بگ باس’ آسیب زدہ ہے؟ بھارتی ریئلٹی شو میں شرکت کرنے والے 7 لوگ جو جوانی میں چل بسے
ذرائع نے بتایا کہ چونکہ یہ شو بنیادی طور پر او ٹی ٹی پر اسٹریم ہوگا، اور اسی دن ٹی وی پر ریپیٹ ٹیلی کاسٹ ہوگا، اس لیے اسے او ٹی ٹی ورژن کا ایک توسیعی حصہ سمجھا جا رہا ہے۔ مختلف ذرائع کے مطابق، بگ باس 19 کا بجٹ پچھلے سیزنز کی نسبت کم رکھا گیا ہے۔
سلمان خان، جنہوں نے بگ باس او ٹی ٹی 2 کی میزبانی کی تھی، نے اس وقت مبینہ طور پر 96 کروڑ روپے چارج کیے تھے۔ جبکہ بگ باس 18 کے لیے ان کی فیس مبینہ طور پر 250 کروڑ روپے تھی، اور بگ باس 17 کے لیے 200 کروڑ روپے، جو دونوں ٹی وی ورژنز تھے۔ اس بار چونکہ شو میں دوسرے میزبان بھی شامل ہوں گے، اس لیے سلمان خان کی فیس پچھلے او ٹی ٹی سیزن سے زیادہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ باس 18: سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے امیدوار کون؟
اس بار بگ باس کا سیزن 5 مہینے چلے گا۔ پہلے 3 مہینے سلمان خان میزبان ہوں گے، اس کے بعد دیگر گیسٹ میزبان اس کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ ان مہمان میزبانوں میں فراح خان، کرن جوہر، اور انیل کپور کے نام شامل ہیں جو آخری دو مہینوں میں شو کی میزبانی کر سکتے ہیں۔
یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس سیزن کا فارمیٹ مکمل طور پر ڈیجیٹل اور ٹی وی کا امتزاج ہوگا، یعنی شو کی اقساط پہلےJioCinema پر نشر ہوں گی اور اس کے بعد ’کلرز ٹی وی‘ پر دکھائی جائیں گی۔
یہ بھی پڑھیں: ’خوشی ہے کہ میرا موازنہ سدھارتھ شکلا سے کیا جا رہا ہے‘ بگ باس فاتح کرن ویر مہرا
اگرچہ شو میں شامل شرکاء کا فیصلہ ابھی نہیں ہوا تاہم 20 ممکنہ امیدواروں کے نام میڈیا میں زیر گردش ہیں جن سے شو کے لیے رابطہ کیا گیا ہے ان میں گوتامی کپور، دھیرج دھوپر، علیشا پنوار، خوشی دوبے، گورو تنیجہ، مسٹر فیصل، اپوروا مکھیجا، پورب جھا، گورو کھنہ، دھناشری ورما، شری رام چندر، اَرشِفا خان، مِکی میک اوور اور دیگر شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق بگ باس 19 کا پریمیئر 30 اگست کو نشر ہوگا جبکہ پرومو 12 جولائی کو ریکارڈ کیا گیا ہے۔ معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا ٹائٹل ٹی وی اداکار کرن ویر مہرا نے جیتا تھا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرن ویر مہرا کو 50 لاکھ بھارتی روپے کی انعامی رقم اور ایک چمچماتی ٹرافی دی گئی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بالی ووڈ بگ باس بگ باس سیزن 19 سلمان خان