پی ایس ایل 10 : اسلام آباد یونائیٹڈ نے افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی
اشاعت کی تاریخ: 11th, April 2025 GMT
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پاکستان سپر لیگ 10 کے افتتاحی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کولن منرو کی ناقابل شکست نصف سنیچری کی بدولت لاہور قلندرز کو 8 وکٹوں سے ہرا دیا۔
راولپنڈی اسٹیڈیم میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ کپتان شاداب خان کا یہ فیصلہ درست ثابت ہوا اور لاہور قلندرز کی ٹیم بڑا اسکور نہ کرسکی اور 19.
لاہور قلندرز کی جانب سے فخر زمان اور محمد نعیم نے اننگز کا آغاز کیا، دوسرے ہی اوور کی چوتھی گیند پر فخرزمان محض ایک رن بنا کر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہیں اعظم خان نے ریلے میریڈتھ کی گیند پر کیچ کیا۔
پانچویں اوور میں محمد نعیم بھی 8 رنز بنا کر چلتے بنے، انہیں اعظم خان ہی نے جیسن ہولڈرز کی گیند پر کیچ کیا، اس کے بعد وقفے وقفے سے لاہور قلندرز کی وکٹیں گرتی رہیں۔
لاہور قلندرز کی جانب سے صرف عبداللہ شفیق نے ففٹی اسکور کی، انہوں نے محض 38 گیندوں پر 66 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔
قلندرز کے تین کھلاڑی سام بلنگ، جہانداد خان اور ڈیوڈ ویز کو صفر پر آؤٹ ہوئے، جبکہ ڈیرل مچل نے 13، سکندر رضا نے 23 ، شاہین شاہ آفریدی 2، اور حارث رؤف نے 10 رنز بنائے، آصف آفریدی 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار وکٹیں حاصل کیں، کپتان شاداب خان کے حصے میں تین وکٹیں آئیں جبکہ نسیم شاہ، ریلے میریڈتھ اور عمادوسیم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
اسلام آباد یونائیٹڈکا اسکواڈ : اینڈریز گاؤس، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، سلمان آغاز، اعظم خان، شاداب خان ( کپتان ) جیسن ہولڈر، عماد وسیم، محمد شہزاد، نسیم شاہ، ریلے میریڈتھ
لاہور قلندرز کا اسکواڈ: فخر زمان، محمد نعیم، عبداللہ شفیق، ڈیرل مچل،سام بلنگز ، سکندر رضا، ڈیوڈ ویز، شاہین شاہ آفریدی ( کپتان )، جہانداد خان، حارث رؤف، آصف رؤف
راولپنڈی اسٹیڈیم میں پی ایس ایل10کے افتتاحی میچ سمیت 11 مقابلے ہوں گے، اس کے بعد قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔
کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔
11 اپریل تا 18 مئی، 37 دنوں تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 34 میچ کھیلے جائیں گے، جبکہ ایونٹ میں 6 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔
مزیدپڑھیں:حکومت دودھ پر ٹیکس میں کمی کے لیے سرگرم، وفاقی وزیر نے اچھی خبر سنا دی
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: اسلام ا باد یونائیٹڈ لاہور قلندرز کی
پڑھیں:
پی ایس ایل، عبید شاہ نے وکٹ لینے کی خوشی مناتے ہوئے ساتھی کھلاڑی کو زخمی کردیا
پی ایس ایل 10 میں گزشتہ روز ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلے گئے میچ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہو گئی جب ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر عبید شاہ نے وکٹ لینے کی خوشی مناتے ہوئے غلطی سے وکٹ کیپر عثمان خان کے منہ پر ہاتھ مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عبید شاہ کا ہاتھ منہ پر لگنے کے بعد عثمان خان گر گئے۔ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
Moment of the Match! Ubaid Shah smashed his own teammates Usman Khan after getting the wicket ???????????? #HBLPSLX #tapmad pic.twitter.com/q895WLeocy
— Farid Khan (@_FaridKhan) April 22, 2025
ایک صارف نے کہا کہ عبید شاہ کسی بات کا غصہ نکال رہے تھے۔
Kisi baat ka toh gusa nikal raha ta .
— TajalNoor (@tajal_noor) April 22, 2025
عروج جاوید لکھتی ہیں کہ لڑکا جذباتی ہو گیا۔
Jazbati hogya larka ????
— Urooj Jawed???????? (@uroojjawed12) April 22, 2025
ایک صارف نے مزاحیہ انداز میں لکھا کہ ’عبید کو عثمان کے ساتھ کچھ ذاتی مسئلہ ہے‘۔ معیز عاصم لکھتے ہیں کہ میں پہلے کوئی میچ دیکھتے ہوئے اتنا کبھی نہیں ہنسا ہوں گا۔
کئی صارفین کا کہنا تھا کہ یہ پی ایس ایل کا سب سے مضحکہ خیز لمحہ تھا جبکہ چند صارفین عبید شاہ کو یہ کہتے نظر آئے کہ عثمان خان کو زور سے مارنا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے بارہویں میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 33 رنز سے شکست دے دی۔
ملتان سلطانز کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 228 رنز اسکور کیے، جبکہ جواب میں لاہور قلندرز کی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنا سکی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پی ایس ایل عبید شاہ عثمان خان لاہور قلندرز ملتان سلطانز