ترجمان افغان سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے امور داخلہ پرویز خٹک نے اسلام آباد میں افغان سفیر سردار احمد شکیب سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسلام اباد میں افغان سفارت خانے کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں افغان مہاجرین کی وطن واپسی کے متعلق حکومت پاکستان کے حالیہ فیصلوں پر بات چیت کی گئی اور ان فیصلوں کے دوطرفہ تعلقات پر ممکنہ اثرات سمیت دونوں ممالک کے درمیان مختلف سطحوں پر مسائل پر بھی غور کیا گیا۔ ترجمان افغان سفارتخانہ کا کہنا ہے کہ فریقین نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی، فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور تعاون کے فروغ پر اتفاق کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

پڑھیں:

ملک کے موجودہ حالات میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی

پاکستان تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویز الہیٰ نے کہا ہے کہ ملک کے موجودہ حالات کی ذمہ داری صرف سیاستدانوں کی نہیں بلکہ اداروں کی بھی ہے، سب کواپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق صدر پی ٹی آئی چوہدری پرویزالٰہی کی تعزیت کیلیے بزرگ سیاستدان و سابق گورنر پنجاب میاں اظہر کی رہائش گاہ آمد ہوئی جہاں انہوں نے پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی اور والد کے انتقال پر تعزیت کی۔

پرویز الٰہی کے ہمراہ راسخ الٰہی اور سیکرٹری پنجاب اسمبلی محمد خان بھٹی بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر انہوں نے میاں محمد اظہر کی مغفرت اور بلند درجات کیلیے دعا بھی کی۔

بعد ازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ اس وقت ملک میں جس طرح کے حالات ہیں اس میں صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ جتنے بھی ادارے ہیں ان کی بھی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہر ایک ادارے کو چاہیے کہ ملک و قوم کی خاطر اپنا اپنا کردار ادا کرے اور سب کو یہ کرنا پڑے گا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ میاں اظہر جیسے اعلیٰ ظرف سیاستدان ہم میں نہیں رہے، اُن سے میری تیس سالہ طویل سیاسی رفاقت رہی ہے اور انہوں نے سیاست میں ایمانداری اور وضع داری کے ساتھ جدوجہد کی۔

انہوں نے کہا کہ میاں اظہر کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ میاں اظہر مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام دے اور ان کے اہل خانہ کیلئے صبر جمیل عطا فرمائے۔

متعلقہ مضامین

  • صدر آصف علی زرداری سے چینی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، تحفظات سے آگاہ کیا
  • ملک کے موجودہ حالات میں تمام اداروں کو اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، چوہدری پرویز الٰہی
  • وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
  • رائل سعودی نیول فورسز کے سربراہ کی جنرل ساحر شمشاد سے ملاقات، علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال
  • صدر مملکت آصف علی زرداری سے چین کے سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات اور علاقائی تعاون پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات،علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • روانڈا کی ہائی کمشنر کی چیئرمین سی ڈی اے سے ملاقات،دوطرفہ تعاون کو مزید مضبوط بڑھانے پر تبادلہ خیال
  • وزیراعظم سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال
  • اسحاق ڈار کی تھائی لینڈ کے وزیر خارجہ سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال