بھارت سے پروجیکٹس کی آفرز موصول ہو رہی ہیں: فیروز خان
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
شوبز انڈسٹری کے اداکار، گلوکار و یوٹیوبر فیروز خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں بھارت سے متعدد پروجیکٹس کی پیشکش موصول ہوئی ہیں۔
فیروز خان کی سوشل میڈیا پر ایک مختصر سی ویڈیو وائرل ہوئی ہے، یہ ویڈیو ان کے گزشتہ دنوں لندن کے دورے کی ہے۔
ویڈیو میں فیروز خان بلاک بسٹر ڈرامہ سیریل ’خدا اور محبت‘ سے متعلق بات کرتے ہوئے کہہ رہے ہیں کہ ریلیز سے قبل ہی میں مطمئن اور پراعتماد تھا کہ یہ ڈرامہ ہٹ ثابت ہو گا، یہ ڈرامہ پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کے لیے تاریخی ڈرامہ ہو گا۔
View this post on InstagramA post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)
ان کا کہنا ہے کہ میں آنے والے وقت میں مزید کرداروں اور پروجیکٹس کے لیے بہت پرامید اور پرجوش ہوں۔
فیروز خان نے کہا ہے کہ میں نے حال ہی میں ایک بھارتی فلم کی لندن میں شوٹنگ ختم کی ہے، اس بات کو ایک سال ہو گیا ہے، مجھے بھارت اور بین الاقوامی پلیٹ فارمز سے مزید پروجیکٹس کی آفرز آ رہی ہیں۔
اداکار نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے دو ملکوں کے درمیان پُل کا کردار ادا کرنے کے لیے تیار رہا ہوں، میں سرحدوں کے اس پار کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی پیرا گلائیڈنگ کرتے ویڈیو وائرل
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر اور تحریک انصاف کے سینئر رہنما عمر ایوب کی تربیلا جھیل پر پیراگلائیڈنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو کو عمر ایوب نے خود اپنے آفیشل فیس بک پیج پر شیئر کیا، جس کے بعد وہ مختلف پلیٹ فارمز پر تیزی سے پھیلنے لگی۔
موجودہ سیاسی تناؤ، پارٹی کے اندرونی اختلافات اور بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے غیرواضح امکانات کے باوجود عمر ایوب کی یہ سرگرمی عوامی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ویڈیو پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جن میں تنقید کا پہلو غالب ہے۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ ایسے سنجیدہ حالات میں ایک اپوزیشن لیڈر کا یوں تفریحی مشغلوں میں مشغول ہونا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔
اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد سیاسی حلقوں میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ آیا ایسی مصروفیات عوامی نمائندوں کے منصب سے مطابقت رکھتی ہیں یا نہیں۔
View this post on InstagramA post shared by Muhammad Sajid Khan (@msajidk_42)
Post Views: 5