کینیڈا، ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 13 کلو سے زائد افیون برآمد
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 3 کروڑ سے زائد مالیت کی 84.1 کلو گرام منشیات برآمد کر لی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق راولپنڈی میں واقع کوریئر آفس کے ذریعے کینیڈا بھیجے جانے والے پارسل سے 13 کلو جذب شدہ افیون جبکہ ہانگ کانگ بھیجے جانے والے پارسل سے 620 گرام افیون برآمد ہوئی۔
پشاور میں کوریئر کے ذریعے اوکاڑہ بھیجے جانے والے پارسل سے 600 گرام آئس برآمد کی گئی۔ مانسہرہ میں گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپائی گئی 14.
مزید پڑھیں: اے این ایف کی کارروائی؛ تعلیمی اداروں کے قریب طلبا کو منشیات فروخت کرنے والے گرفتار
اے این ایف کے مطابق جی ٹی روڈ اسلام آباد میں پھاٹک کے قریب ملزم سے 1.480 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بھیجے جانے والے پارسل سے اے این ایف
پڑھیں:
230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں کارکنوں کی عبوری ضمانت میں توسیع
اسلام آباد (وقائع نگار) انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کی عدالت نے 26 نومبر، سنگجانی جلسہ ، سپریم کورٹ کے باہر احتجاج و دیگر مقدمات میں 230 سے زائد پی ٹی آئی رہنماؤں و کارکنان کی عبوری ضمانت میں توسیع کردی۔