مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
اٹک، چکوال اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ اٹک، چکوال اور گرد و نواح میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.3 ریکارڈ کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں اسلام آباد، راولپنڈی، مہمند، نوشہرہ، صوابی اور شبقدر میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔
زلزلے کے جھٹکوں کے باعث کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: میں زلزلے کے شدید جھٹکے جھٹکے محسوس کیے گئے
پڑھیں:
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت برقرار
صوبہ پنجاب کے دارالخلافہ لاہور سمیت مختلف شہروں میں فضائی آلودگی کی شدت آج بھی زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق آج صبح گوجرانوالہ کی فضا میں پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 637، لاہور میں 406، فیصل آباد میں 365 اور ملتان میں 245، ریکارڈ کی گئی ہے۔ دنیا کے بڑے آلودہ ترین شہروں میں لاہور سرِفہرست ہے جبکہ کراچی کا ساتواں نمبر ہے۔ کراچی کی فضا میں آج صبح پارٹیکولیٹ میٹرز کی تعداد 119 ریکارڈ کی گئی ہے، شہر میں صبح سویرے ہلکی دھند چھائی رہی۔