بیجنگ ( نیوز ڈیسک) چین نے امریکی ٹیرف میں حالیہ اضافے کے بعد آج 12 اپریل سے امریکی اشیا پر ڈیوٹی بھی 84 فیصد سے مزید بڑھا کر 125 فیصد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔ ساتھ ہی چین نے عالمی تجارتی تنظیم ڈبلیوئی او میں مقدمہ بھی دائر کر دیا ہے۔ چینی خبر رساں ایجنسی ش نہوا کے مطابق چین کی وزارت تجارت نے جمعہ کو کہا ہے کہ امریکی ٹیرف کے اقدامات یکطرفہ غنڈہ گردی اور زبردستی ہیں جو ڈبلیو ٹی او کے قوانین کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ چین اپنے جائز حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے تحفظ کرے گا اور کثیر الجہتی تجارتی نظام اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کو مضبوطی سے برقرار رکھے گا۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے امریکہ پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنی غلطیوں کو درست کرے اور چین پر عائد تمام یکطرفہ ٹیرف اقدامات کو منسوخ کرے۔ چین نے یہ بھی کہا ہے کہ وہ ہالی وڈ کی فلموں کی درآمد پر فوری پابندی لگانے جارہا ہے۔ چین گزشتہ تیں سالوں سے دس ہالی وڈ فلمیں سالانہ در آمد کرتا آرہا ہے۔ دریں اثناء امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں کابینہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے یورپ کے خلاف ٹیرف کی جنگ جیت لی ہے تاہم چین کے خلاف اقدامات کی انہیں قیمت ادا کر نا پڑرہی ہے۔ چین کیخلاف سخت اقدامات کی وجہ سے یورپ نے امریکہ کے خلاف جوابی ٹیرف لگانا بند کر دیتے ہیں کیونکہ انہیں احساس ہو گیا ہے کہ چین کے خلاف ہم کیا کرنے جارہے ہیں۔ آخر نتائج ہمارے حق میں ہی آئیں گے۔ انہوں نے ٹیرف معطلی کے 90 روز کے دورانیے میں مزید توسیع کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیرف معاملات بات چیت سے حل ہونے کی قوی امید ہے ، جوں جوں بات چیت آگے بڑھے گی ٹیرف کی مدت میں توسیع ممکن ہے۔ چین کے ساتھ معاہدہ کرنا پسند کروں گا، اگر معاہدہ نہیں ہو تا تو ہم وہیں چلے جائیں گے جہاں تھے۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا نے تجارت کے معاملے پر ہم سے انصاف نہیں کیا، اب سب چیزیں بہتری کی طرف جارہی ہیں۔ مہنگائی ، بے روزگاری، شرح سود میں کمی ہو رہی ہے، محصولات سے حاصل ہونے والے پیسے سے قرض چکائیں گے۔ گزشتہ روز جب صحافیوں نے امریکی سٹاک مارکیٹس میں شدید مندی کے بارے میں امریکی صدر سے پوچھا تو ان کا کہنا تھا کہ اڑھائی گھنٹے سے میٹنگ میں ہوں ، مارکیٹ دیکھ نہیں سکا۔ جمعہ کو سٹاک مارکیٹ میں مندی کے علاوہ دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بھی کم ہو گئی۔ سرمایہ کاروں نے نت بدلتے حالات کو دیکھتے ہوئے امریکی بانڈ ز بھی ڈمپ کر دیئے۔ جمعہ کو سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ چین کی جانب سے جوابی اقدامات کے باوجود ان کی ٹیرف پالیسی ٹھیک جارہی ہے ، دنیا ہمارے ساتھ مل رہی ہے۔ چین کیلئے الیون مسک کی ٹیسلا کی کاروں کے نئے آرڈرز منسوخ کر دیئے ہیں، ٹیسلا نے اپنی چینی ویب سائٹ پر کچھ ماڈلز کی نئی بلنگ لینا بند کر دی ہے۔ گزشتہ روز چین کے صدر نے سپین کے وزیر اعظم سے ملاقات کی اور یورپی یونین پر زور دیا کہ وہ چین کے ساتھ مل کر ٹرمپ حکومت کی یکطرفہ اجارہ داری کی مخالفت کرے۔ اگلے ہفتے وہ ویتنام ، کمبوڈیا اور ملائیشیا کا دورہ کریں گے۔ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی کشیدگی میں شدت کے باعث امریکی اور یورپی سٹاک مارکیٹس میں ایک بار پھر نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ۔ گزشتہ روزن یسنڈیک انڈیکس 4.

3 فیصد گر گیا۔ ایس اینڈ پی 3.4 فیصد نیچے اور ڈا جو نزانڈیکس میں ایک ہزار پوائنٹس کی کمی ہو گئی۔ عالمی کساد بازاری کے خدشات نے جمعہ کو پاکستان سٹاک مارکیٹ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ کاروباری ہفتے کے پانچویں دن پاکستان سٹاک ایچینج میں کاروبار کا آغاز ہی منفی زون میں ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس نے 1335 پوائنٹس گنوا دیئے۔ مارکیٹ میں ایک لاکھ 16 ہزار اور ایک لاکھ 15 ہزار کی 2 نفسیاتی حدیں گر گئیں، مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے 120 ارب روپے سے زاید ڈوب گئے جبکہ 55.32 فیصد حصص کی قیمتیں بھی گھٹ گئیں۔ سرمایہ کار اضطرابی کیفیت سے دوچار رہے اور پرافٹ ٹیکنگ کی خاطر فروخت کو ترجیح دی جس کی وجہ سے کے ایس ای 100 انڈیکس 1335 پوائنٹس کی کمی سے ایک لاکھ 14 ہزار 853 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دیگر عالمی کرنسیوں کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں کمی دیکھی گئی۔ پاکستانی روپے کے مقابلے میں انٹر بینک میں ڈالر 9 پیسے کی کمی کے بعد 280 روپے 47 پیسے پر بند ہوا

۔ جمعرات کو انٹر بینک میں ڈالر 280 روپے 56 پیسے پر بند ہوا تھا۔

Post Views: 4

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سٹاک مارکیٹ گزشتہ روز جمعہ کو کے خلاف چین کی چین کے چین نے

پڑھیں:

نادرا سے شناختی کارڈ منسوخ کروانے کا آسان طریقہ

اسلام آباد (ویب ڈیسک) اگر آپ پاکستانی شہریت ترک کر چکے ہیں اور آپ POC یعنی پاکستان اوریجن کارڈ حاصل کرنا چاہتے ہیں تو آپ کو سب سے پہلے اپنا بے فارم، جوینائل کارڈ، شناختی کارڈ یا نائکوپ منسوخ کروانا ہوگا۔

شناختی کارڈ کی منسوخی کیلیے آپ کو کسی نادرا سینٹر جا کر قطار میں لگنے کی ضروت نہیں بلکہ پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے کر سکتے ہیں۔

طریقہ سمجھیں:

پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر لاگ ان کریں اور ID CANCELLATION پر کلک کریں۔ اپنے لیے MYSELF اور اہل خانہ (ماں، باپ، شریک حیات، بہن، بھائی، بیٹا یا بیٹی) کے کارڈ کی منسوخی کیلیے MY BLOOD RELATIVES کا انتخاب کریں۔

اگلی اسکرین پر SURRENDER پر کلک کریں گے تو APPLICATION DETAILS کی اسکرین ظاہر ہوگی، VERIFY FINGERPRINTS پر کلک کریں۔ اگر اپنے لیے اپلائی کر رہے ہیں تو اپنی اور اگر اہل خانہ کیلیے کر رہے ہیں تو ان کی انگلیوں یا انگوٹھے کی تصدیق کریں۔

انگلیوں یا انگوٹھے کی تصدیق کا عمل مکمل کر کے NEXT پر کلک کریں۔ اب اپنی درخواست کی پروسسنگ کیٹیگری منتخب کر کے START APLLICATION پر کلک کریں۔ سب کیٹیگریز کی ایک ہی فیس یعنی 15 امریکی ڈالرز ہے جو کہ پاکستانی روپے میں تبدیل کر کے دکھائی جائے گی۔

اب APPLICANT PHOTOGRAPH کی اسکرین کھلے گی وہاں CAPTURE پر کلک کریں (اگر آپ اپنے لیے اپلائی کر رہے ہیں تو اپنی تصویر لیں ورنہ اہل خانہ کی)۔ تصویر بغیر عینک اور سفید BACKGROUND کے ساتھ بنائیں۔ آپ کا چہرہ کیمرے کی اسکرین پر موجود FACE SHAPE کے دائرے کے اندر رہے، فوٹو بنانے کے بعد اپلائی پر کر کے پھر DONE کر دیں۔

پھر APPLICANT DETAILS میں معلومات مکمل کر کے NEXT کریں۔ اب SUPPORTING DOCUMENTS کی اسکرین پر متعلقہ دستاویزات اپلوڈ کریں جیسے کہ RENUNCIATION CERTIFICATE یا FOREIGN PASSPORT ہیں۔

یاد رہے کہ اگر آپ نے کسی ایسے ملک کی شہریت حاصل کی ہے جس سے پاکستان کا دوہری شہریت کا معاہدہ ہے تو اس صورت میں RENUNCIATION CERTIFICATE لازمی مہیا کرنا ہوگا۔

ان ممالک میں آسٹریلیا، بیلجیم، کینیڈا، مصر، فرانس، آئیس لینڈ، آئر لینڈ، اٹلی، اردن، ہالینڈ، نیوزی لینڈ، سوئیڈن، سوئٹزرلینڈ، شام، امریکا، برطانیہ، بحرین، فن لینڈ، ڈنمارک، جرمنی، ناروے شامل ہیں۔

دستاویزات اپلوڈ کرنے کے بعد SUBMIT پر کلک کریں جس کے بعد آپ کی درخواست ارسال ہو جائے گی۔ اس کے بعد نادرا آپ کی درخواست پر ضروری کارروائی کرے گا، منظور ہونے کی صورت میں آپ کی ٹریکنگ آئی ڈی کے دائیں طرف PAY NOW کا آپشن ظاہر ہوگا اس پر کلک کرنا ہے۔

آپ فیس کی ادائیگی ای سہولت، جاز کیش، ایزی پیشہ یا ڈیبٹ اور کریڈٹ کارڈ کے ذریعے کر سکتے ہیں۔ فیس ادائیگی کے بعد CANCELLATION CERTIFICATE پاک آئی ڈی ایپ سے براہ راست ڈاؤن لوڈ کیا جا سکتا ہے۔

Post Views: 3

متعلقہ مضامین

  • جعفرایکسپریس منسوخ، 3 سو مسافر شٹل ٹرین کے ذریعے کوئٹہ روانہ
  • ایف بی آر آفس سے سونے چاندی کی اشیاء سمیت 43 چیزوں میں خرد برد کا انکشاف
  • ایئرانڈیا کے طیارے میں پھر خرابی، آخر وقت میں پرواز منسوخ کر دی گئی
  • چین کی عالمی تجارتی تنظیم میں یکطرفہ ٹیرف اقدامات کی مخالفت کی اپیل
  • امریکی صدر کا مختلف ممالک پر 15 سے 50 فیصد تک ٹیرف عائد کرنے کا اعلان
  • پاکستان اور افغانستان کے مابین درآمدی اشیاء پر ٹیرف میں کمی کا معاہدہ
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ طے
  • پاکستان اور افغانستان کے درمیان ترجیحی معاہدہ
  • امریکی ٹیرف میں اضافے کے باعث برآمدات میں کمی کا امکان ہے.ایشیائی ترقیاتی بینک
  • نادرا سے شناختی کارڈ منسوخ کروانے کا آسان طریقہ