ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اپریل2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کے تحت ضلع ڈیرہ غازی خان کے 71 مستحق جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب مقامی میرج ہال میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ،پارلیمانی سیکرٹری سردار اسامہ فیاض لغاری،کمشنر اشفاق احمد چوہدری،ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد،ڈی پی او سید علی،اراکین اسمبلی محمد حنیف پتافی،سردار صلاح الدین خان کھوسہ،مسلم لیگ کی مقامی قیادت سید عبد العلیم شاہ،طارق علی خان کاکڑ سمیت ٹکٹ ہولڈر،افسران اور شہری کثیر تعداد میں موجود تھے۔

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے ہر جوڑے کو نئی زندگی کے آغاز پر دو لاکھ روپے سے زائد کا فرنیچر،ڈنر سیٹ سمیت 13 سے زائد اشیا بطور تحفہ اور اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے تک کی سلامی دی گئی۔

(جاری ہے)

تقریب میں مہمانان خصوصی نے جوڑوں کی نشستوں پر جاکر سلامی،تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ زندگی کی نئی شروعات پر مبارکباد دیں۔صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر سہیل شوکت بٹ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ میں دوسرے اور تیسرے فیز میں بھی پانچ پانچ ہزار مستحق جوڑوں کی شادیاں کرائی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بے شمار حکومتیں آئیں،ریاست مدینہ کا نام استعمال کیا گیا لیکن اگر کسی نے ریاست مدینہ کی حقیقی بنیاد دیکھنی ہے تو وہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام کو دیکھیں۔وزیر اعلی مریم نواز شریف نے دھی رانی پروگرام کے ذریعے حقیقی شفیق ماں،بہن اور بیٹی کا حق ادا کردیا ہے۔اس موقع پر ایم پی اے محمد حنیف پتافی نے کہا ہم وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے دوسرے فیز کا آغاز جنوبی پنجاب سے کیا۔دوسرے فیز میں صوبہ میں پانچ ہزار جوڑوں کی اجتماعی شادیاں کرائی جائیں گی۔پہلے فیز میں 1500 جوڑوں کی شادیاں کرائی گئی تھیں۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے مریم نواز شریف کے دھی رانی پروگرام وزیر اعلی جوڑوں کی

پڑھیں:

زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اوزون کے تحفظ کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے ان کا کہنا تھا کہ اوزون ہماری فضا اور ماحولیات کی محافظ ہے اور اسے بچانا پوری انسانیت کا سب سے اہم فریضہ ہے انہوں نے کہا کہ اوزون کی تباہی کے نتیجے میں امراض میں اضافہ ہوگا زرعی فصلیں متاثر ہوں گی اور نئی نسل کے مستقبل کو سنگین خطرات لاحق ہوں گے مریم نواز شریف نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں نے بارشوں کے انداز کو بدل دیا ہے جس کا خمیازہ پنجاب حالیہ تباہ کن سیلابوں کی صورت میں بھگت رہا ہے پہلی بار پنجاب کے لیے ایک جامع ماحولیاتی پالیسی تشکیل دی گئی ہے تاکہ زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ماحول دوست الیکٹرو بسیں متعارف کروائی گئی ہیں جو کلین انرجی پر چلتی ہیں اور آلودگی کو کم کرتی ہیں وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ پلانٹ فار پاکستان مہم کے ذریعے بڑے پیمانے پر شجرکاری کی جا رہی ہے تاکہ فضا کو دوبارہ سانس لینے کے قابل بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ پنجاب تیزی سے گرین انرجی سولرائزیشن اور ماحول دوست منصوبوں کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ اوزون پروٹیکشن صرف حکومت کی نہیں بلکہ ہر شہری کی ذمہ داری ہے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ فضا پانی اور زمین کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ بنانے میں اپنا کردار ادا کریں مریم نواز نے کہا کہ پنجاب سرسبز صاف اور محفوظ مستقبل کی طرف بڑھ رہا ہے اور یہ سفر اب کسی صورت رکنے والا نہیں

متعلقہ مضامین

  • وزیراعلی پنجاب مریم نواز جنوبی پنجاب کے ایم پی ایز سے کیوں ناراض ہیں؟
  • پنجاب کو تاریخ کے بد ترین سیلاب کا سامنا ہے ، مریم نواز
  • مریم نواز شریف نے وزیر آباد کے لئے الیکٹرک بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
  • ویٹ پالیسی پر صوبوں سے مشاورت شروع، اوزون بچانا انسانیت کا فریضہ: مریم نواز
  • مریم نواز الیکٹرک بسوں کی افتتاحی تقریب کیلئے آج وزیر آباد جائیں گی 
  • زمین کو بچوں کیلئے محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے : مریم نواز شریف
  • اہل فلسطین کیلئے مزید امدادی سامان غزہ روانہ، مریم نواز کی تقریب میں شرکت
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلائوں گی، مریم نواز
  • نواز شریف کی بیٹی ہوں، کسی کے آگے ہاتھ نہیں پھیلاؤں گی، مریم نواز
  • پاکستان کی جانب سے غزہ کے لیے 22واں امدادی سامان روانہ