پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ہفتے بھر منفی رجحان رہا، 3938 پوائنٹس کی کمی
اشاعت کی تاریخ: 12th, April 2025 GMT
مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران منفی رجحان رہا۔ 100 انڈیکس کاروباری ہفتے میں 3 ہزار 938 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 14 ہزار 853 پر بند ہوا ہے۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 7 ہزار 497 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 601 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 10 ہزار 103 رہی۔ بازار میں اس 1 ہفتے میں 2 ارب 78 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے اور شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 171 ارب روپے رہی۔ مارکیٹ کیپٹلائزیشن ہفتہ بھر میں 361 ارب روپے کم ہو کر 14 ہزار 114 ارب روپے ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: ارب روپے
پڑھیں:
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی ادائیگی کا سلسلہ جاری
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے لوگ جانوروں کی قربانی میں مصروف ہیں۔
دوسری جانب جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام بھی جاری ہے. اسلام آباد انتظامیہ نے عید کے پہلے روز تقریبا 1362 ٹن آلائشیں تلف کی گئیں۔ اس کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار بھی حفاظتی اقدامات کے سلسلے میں سرگرم ہیں۔ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عید کے پہلے روز ایک لاکھ 10 ہزار ٹن آلائشیں تلف کی گئیں .سیکرٹری بلدیات کے مطابق ستھرا پنجاب پروگرام کی بدولت اس بار دیہی علاقوں تک آپریشن کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک لاکھ 39 ہزار اہلکار صفائی ستھرائی کے کام پر مامور ہے. عید کے تینوں روز صوبے بھر میں صفائی آپریشن جاری رہے گا۔